کراچی‘ حوالہ ہنڈی میں ملوث 5 ملزمان گرفتار، بھاری مالیت کی ملکی و غیرملکی کرنسی برآمد

منگل 15 اکتوبر 2024 15:58

کراچی‘ حوالہ ہنڈی میں ملوث 5 ملزمان گرفتار، بھاری مالیت کی ملکی و غیرملکی ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2024ء) حوالہ ہنڈی میں ملوث 5 ملزمان کو گرفتار کرکے بھاری مالیت کی ملکی و غیر ملکی کرنسی برآمد کرلی گئی۔ایف آئی اے اسٹیٹ بینک سرکل کراچی نے مختلف علاقوں میں چھاپوں کے دوران حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث 5 ملزمان گرفتار کرلیے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی و پاکستانی کرنسیوں کی خرید و فروخت میں ملوث افراد کے خلاف اسٹیٹ بینک سرکل کراچی نے دی فورم مال، خیابان جامی، کلفٹن کراچی اور فیصل بینک لمیٹڈ زمزمہبرانچ کراچی کے قریب کارروائی کی۔

کارروائی میں 4500 امریکی ڈالرز، 20000 برطانوی پاؤنڈز اور 8,802,250 پاکستانی روپے برآمد کرکے 5 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا، جن میں وسیم اکرم ولد اللہ بخش، محمد ارسلان ولد عبدالرؤف ، محمد شیراز ولد گل اعظم خان، محمد عدیل شاہد ولد محمد شاہد،ماجد اقبال ولد محمد اقبال شامل ہیں۔ملزمان کے خلاف مقدمہ الزام نمبر 25/2024 درج کرکے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔