جماعت اسلامی خیبر پختونخوا کے نومنتخب امیر پروفیسر محمد ابراہیم خان اور امیر بحر اللہ خان نے حلف اٹھالیا

منگل 15 اکتوبر 2024 20:50

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2024ء) جماعت اسلامی خیبر پختونخوا کے نومنتخب امیر پروفیسر محمد ابراہیم خان اور ضلع پشاور کے امیر بحر اللہ خان نےحلف اٹھا لیا۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز المرکز الاسلامی پشاور میں منعقدہ حلف برداری تقریب میں جماعت اسلامی کے صوبائی سیکرٹری جنرل عبدالواسع، نائب امراء عنایت اللہ خان اور مولانا عبید الرحمن عباسی، سابق ممبر قومی اسمبلی مولانا عبدالاکبر چترالی، ڈاکٹر اقبال خلیل سمیت صوبائی اور ضلعی رہنما موجود تھے۔