مرحوم میر ہمایوں مری مرتے دم تک اصولوں پر قائم رہے ،کبھی سمجھوتہ نہیں کیا ،سابق گورنرو وزیر اعلیٰ نواب ذوالفقارمگسی

جمعرات 17 اکتوبر 2024 20:39

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اکتوبر2024ء) سینئر سیاستدان سابق گورنرو وزیر اعلیٰ نواب ذوالفقار مگسی نے سینئر سیاست دان وسابق نگران وزیر اعلیٰ میر ہمایوں خان مری کے انتقال پر گہرے صدمے کا اظہار کرتے ہوئے اسے بلوچستان کیلئے ناقابل تلافی نقصان قرار دیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے مرحوم کی سیاسی و قبائلی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم میر ہمایوں مری انتہائی شریف النفس انسان تھے اور پوری زندگی شرافت ودیانت کی سیاست کرتے رہے مرتے دم تک اصولوں پر قائم رہے اور کبھی سمجھوتہ نہیں کیا مشکل حالات کے باوجود ثابت قدم رہے۔

انہوں نے کہا کہ سیاست میں اب میر ہمایوں مری جیسے بااصول ،شریف اور ایماندار لوگ ناپید ہوتے جارہے ہیں ان کی وفات سے پیدا ہونے والا خلاء شاید کبھی پرہوسکے دعا گو ہوں کہ پروردگار مرحوم کی مغفرت فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل دے۔