بینک الفلاح کا منافع میں 23.5فیصد اضافہ کا اعلان

جمعرات 17 اکتوبر 2024 21:04

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اکتوبر2024ء) بینک الفلاح کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے 17اکتوبر کو منعقدہ اپنے اجلاس میں 30ستمبر،2024کو ختم ہونے والی 9ماہ کی مدت کیلئے بینک کے مالی نتائج کی منظوری دی،بینک الفلاح کا بعدازٹیکس منافع گزشہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 23.5فیصد اضافہ کے ساتھ 33.643بلین روپے رہا جبکہ فی حصص آمدن 21.33روپے رہی۔

بینک کا قبل ازٹیکس منافع 66.482بلین روپے رہا۔ جسے خالص انٹریسٹ انکم اور کم ترین پرووژن کی وجہ سے نان فنڈڈ انکم میں 76.4فیصد کی نمو منافع میں اضافہ کی وجہ بنی،بورڈ آف ڈائریکٹرز 30ستمبر،2024کو ختم ہونے والی سہ ماہی کیلئے 2روپے فی حصص (20فیصد) کے عبوری نقد منافع منقسمہ کااعلان کیا جبکہ سال کیلئے مجموعی طورپر عبوری نقد منافع منقسمہ 6روپے فی حصص (60فیصد) ہوگیا،بینک کے 30ستمبر ،2024تک ڈیپازٹس 2.136ٹریلین روپے رہے جو سال بہ سال کی بنیادپر 17.3فیصد اضافہ ظاہر کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

سی اے اور سی اے ایس اے کا تناسب بلترتیب40.1فیصد اور72.4فیصد رہا۔ ایڈوانسز کی مد میں مجموعی رقم 903.913بلین روپے رہی جبکہ 30ستمبر2023کے اختتام پر 5.4فیصد کے مقابلے میں انفکیشن ریشو بہتر ہوکر 4.6فیصد رہا،بینک الفلاح نے 30ستمبر،2024تک 19.04فیصد کے کیپیٹل ایڈووکیسی ریشو کے ساتھ مضبوط کیپٹل بیس کو برقراررکھا جو ریگولیٹری تقاضوں سے زیادہ ہے،بینک الفلاح اسٹریٹجک وژں، صارف پر مبنی حکمت عملی، جدت کیلئے لگن اور انسانی سرمایہ میں جامع توجہ کے ذریعے مستقبل کے کاررباری منظرنامہ کواپنانے کیلئے ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن کے سفر کو تیز کرنے کیلئے کوشاں ہے،بینک کو سہ ماہی کے دوران کئی معتبر ایوارڈز سے نوازا گیا جن میں سی ایف اے سوسائٹی سالانہ ایکسلینس ایوارڈز ، گلوبل اسلامک فنانس ایوارڈز اور انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن اینڈ پاکستان بزنس کونسل ایمپلائر آف چوائس ایوارڈ شامل ہیں۔

یہ ایوارڈز بینک کی طرف سے بہترین طریقوں پر عمل درآمد اور تمام شعبوں میں بہترین کارکردگی کیلئے کی جانے والی کوششوں کا ثبوت ہے،آگے بڑھتے ہوئے بینک اپنی بنیادی صلاحیتوں اور قابلیتوں سے استفادہ کرتے ہوئے صارف کے تجربے کو مزید بڑھانے کا خواہشمند ہے۔بینک موافقیت ، لچک اور پائیدار اقدار کی تخلیق کے ساتھ ساتھ حصص یافتگان کے لئے قدر میں اضافہ اور ارتقاء پذیر محرکیات میں بہتر کارکردگی دکھانے کا سلسلہ جاری رکھنے کیلئے پرعزم ہے۔

متعلقہ عنوان :