
جسٹس منصور علی شاہ کے علاوہ کسی کو اگلا چیف جسٹس نہیں مانیں گے
آئینی ترمیم نے آئین کا حلیہ بگاڑ دیا، یہ آرمی ترمیم ختم ہوگی انصاف کا بول بالا ہوگا، وکلا کی نیشنل ایکشن کمیٹی کا ملک گیر تحریک شروع کرنے کا اعلان
محمد علی
پیر 21 اکتوبر 2024
20:31

(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ یہ آئینی ترمیم آئین کے ڈھانچے کے برعکس ہے، ایسی ترمیم کے بارے سپریم کورٹ کے ججز کی مثالیں موجود ہیں، ہم وکلا پر آئین اور و عدلیہ کا تحفظ فرض ہے، ہم وکلا کی ملک تحریک چلائیں گے۔
انہوںنے کہاکہ لوگوں کو اٹھا کر وہیل چئیر پر لایا گیا، ہم سمجھتے ہیں یہ ووٹ گنے نہیں جاسکتے، ہارس ٹریڈنگ کے بغیر حکومت کا نمبر مکمل نہیں ہوتا۔حامد خان نے کہا کہ موجودہ چیف جسٹس کا اس میں افسوسناک کردار ہے، انہوں نے 63 اے کے اوپر نظر ثانی کی درخواست کو کھولا، اس سے ہارس ٹریڈنگ کا راستہ کھلا، 25 اکتوبر کو چیف جسٹس روانہ ہورہے ہیں، وکلا 25 اکتوبر یوم نجات کے طور پر منائیں گے۔پی ٹی آئی کے وکیل نے کہا کہ وکلا تحریک پہلے سے چل رہی ہے، اب تحریک حالیہ آئینی ترمیم کے خلاف ہوگی، مختلف شہروں میں وکلا کنونشن جاری ہیں، ججز کیس سامنے آنے پر آئین کا دفاع کریں گے، ججز نے آئین کے دفاع کا حلف اٹھایا ہوا ہے۔اس موقع پر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سابق صدر عابد زبیری نے کہا کہ ہم عدلیہ کا جنازہ نہیں اٹھنے دیں گے، سب سے زیادہ حکومت کے خلاف کیس آتے ہیں، حکومت نے سب کچھ اسی لیے کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہماری عدلیہ کے پر کاٹ دیے گئے ہیں، چیف جسٹس پاکستان ،جسٹس منصور علی شاہ ہی ہوں گے، ہماری وکلا تحریک شروع ہوچکی ہے، ہم نے خیبر تا کراچی وکلا سے مشاورت کر لی ہے، اسٹیبلشمنٹ کی ترمیم ہم نہیں مانیں گے، سپریم کورٹ کو اصل حالت میں بحال کرائیں گے، آئینی عدالت کی جج حکومتی ہوں گے، ایسے میں انصاف کدھر سے ہوگا۔ایڈیشنل سیکرٹری سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن شہباز کھوسہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قاضی صاحب ایمانداری کا لبادہ اوڑھ کر بیٹھے ہیں، وہ بنیادی حقوق کے محافظ تھے، ایک جماعت سے اس کا نشان چھینا، الیکشن پر کیسے مہر ثبت کی ،سب کے ذمہ دار قاضی صاحب ہیں۔انہوں نے کہا کہ وکلا ان لوگوں کو پہچانیں ،کالی بھیڑیں باہر نکال کر بھیجیں، پارلیمنٹ کا آڈٹ ہونا چاہیے، اربوں لے کر قانون پاس کر دیا، بدبودار پارلیمان کے کردار سے پڑوسی ملک آگے نکل گئے۔انہوں نے کہاکہ قاضی صاحب نے 63 اے میں سہولت کاری کی، ججز کو تنبیہ کرتا ہوں، بنیادی حقوق کو مدنظر رکھتے ہوئے ان کا گھیراؤ کریں گے، موجودہ حکومت ڈیفیکٹو حکومت ہے، کالا سانپ مستقبل میں آج کی حکومت کے گلے پڑیں گے لیکن تب کالے کوٹ ان کی سپورٹ کے لیے نہیں ہوں گے۔پی ٹی آئی رہنما سردار لطیف کھوسہ نے کہا کہ نواز شریف، شہباز شریف، خواجہ آصف ہارے ہوئے ہیں، مسلم لیگ (ن) کے پاس 18 سیٹیں ہیں، پی ٹی آئی کے پاس 180 سیٹیں ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہمارے ممبران اسمبلی کو اٹھایا گیا، ہمارے لئے کنٹنیرستان بنا دیا گیا ہے، ڈھٹائی کے ساتھ 26 ترمیم کی گئی، یہ عدلیہ کو غلام بنانے کی کوشش ہے، پارلیمنٹ کے پاس آئینی ترمیم کا اختیار ہی نہیں۔انہوں نے کہاکہ پاکستان کو ایک چھاؤنی بنا دیا گیا ہے، شہباز، نواز، مریم کے پلے کچھ ہے نہیں، محسن نقوی کو جو دیا اس میں تباہی ہوئی۔پی ٹی آئی رہنما شعیب شاہین نے کہا کہ قاضی صاحب نے ترمیم کے لئے راستہ بنائے، یہ آرمی ترمیم ختم ہوگی انصاف کا بول بالا ہوگا۔مزید اہم خبریں
-
ایران کے صدر مسعود پزشکیان سرکاری دورے پر پاکستان پہنچ گئے
-
عمران خان کی کئی ماہ بعد بیٹوں سے فون پر بات کروا دی گئی
-
مریم نواز شریف کا بارڈر ملٹری پولیس میں شامل باہمت بیٹیوں کو خراج تحسین
-
وفاقی وزیر منصوبہ بندی ترقی و خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال کی چین کے نائب وزیر خارجہ سن ویڈونگ سے ملاقات، دونوں وزراء کا دوطرفہ تعلقات بارے تبادلہ خیال
-
سموگ کے تدارک کیلئے لاوہر میں جدید ترین ڈسٹ سسپنشن سسٹم کی اسمبلنگ شروع
-
صدر ٹرمپ کا ’روس کے قریب‘ جوہری آبدوزوں کی تعیناتی کا حکم
-
موسمیاتی تبدیلی کے باعث اس بار مون سون کا دورانیہ بڑھنے کا امکان
-
لکی مروت میں مارٹر گولا پھٹنے سے 5 بچے جاں بحق، خاتون سمیت 12 زخمی
-
امریکہ اور یورپ جانے کے منتظر افغان، غیر یقینی کی وجہ سے پریشان
-
’وزارتِ مضحکہ خیز چال‘ سے لے کر عجیب و غریب حکومتی اداروں تک
-
وجائنل اسپیکیولم کا نیا ڈیزائن، خواتین کے لیے درد اور خوف میں کمی کی امید
-
چیف آف آرمی سٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا قومی خودمختاری اور جغرافیائی سالمیت کے تحفظ کےلئے پاک فوج کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.