انٹر یونیورسٹی چیمپین شپ ، جامعہ سندھ کی طالبات کے ٹرائلز 28 اکتوبر کو ہوں گے

بدھ 23 اکتوبر 2024 20:00

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اکتوبر2024ء) جامعہ سندھ کی جانب سے انٹر یونیورسٹی چیمپین شپ 25-2024ء میں حصہ لینے کیلئے طالبات کے ٹرائلز 28 اکتوبر کو لئے جائیں گے۔

(جاری ہے)

ڈائریکٹر سپورٹس (بوائز) جامعہ سندھ جامشورو اجوید احمد بھٹی کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق پاکستان کی مختلف جامعات کے مابین ہونے والی انٹر یونیورسٹی چیمپین شپ 25-2024ء کیلئے ٹیبل ٹینس اور والی بالی کی ٹیموں کا انتخاب کرنے کیلئے 28 اکتوبر کو صبح 11 بجے حیدر بخش جتوئی پویلین میں طالبات کے ٹرائلز لیے جائیں گے۔ دلچسپی رکھنے والے طالبات کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے متعلقہ شعبے کے سربراہ کی معرفت مطلوبہ دستاویزات سمیت ڈائریکٹر سپورٹس (بوائز) کے آفس سے رجوع کریں۔