حاجی نشاط احمد خان ڈاہاکی برسی پر قرآن و اجتماعی دعا کا اہتمام

جمعرات 24 اکتوبر 2024 21:10

خانیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اکتوبر2024ء) خانیوال،سینئر پارلیمنٹرین سابق ممبر پنجاب اسمبلی حاجی نشاطِ احمد خان ڈاہاکی برسی کےموقع پر ان کی روح کے ایصال ثواب کے لئے قرآن و اجتماعی دعا کا اہتمام کیا گیا-تقریب کی نقابت ضلعی امن کمیٹی کے ممبر شیخ ذوالفقار علی رضوی اور محمد ناصر نے کی منیر احمد ایوبی اور دیگر ثناء خواں حضرات نے نعت رسول مقبول پیش کی - تقریب سے جید علمائے کرام مولانا فتح محمد حامدی، مفتی عبدالرزاق گولڑوی، مولانا قاری عبدالمالک صدیقی، پیر نور حسین ڈہیڑ نے فلسفہ موت وحیات پر مفصل بیان کیا اور نشاط احمد خان ڈاہا کی شخصیت اور علاقہ کی تعمیر و ترقی میں موثر کردار پرتفصیلی روشنی ڈالی اور مرحوم کی سیاسی، سماجی عوامی خدمات اور خانیوال کی تعمیر وترقی کےلیے ریکارڈ ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل پر زبردست خراج تحسین پیش کیا - محترمہ نورین نشاط خان ڈاہا نے بھی اس موقع پر اپنے پیغام میں نشاط احمد خان ڈاہا کی انسانیت اور علاقہ کی تعمیر و ترقی کے سلسلہ میں کی جانے والی خدمات کو سراہا اور ان کے مشن کو صدقہ جاریہ کے طور پر جاری رکھنے کا عزم کیا تقریب میں سابق صوبائی وزیر زراعت حسین جہانیاں گردیزی، وقار احمد خان ڈاہا ٹکٹ ہولڈر پاکستان پیپلز پارٹی حلقہ این اے 145، عباس خان ڈاہا، ہارون خان ڈاہا،رشاد خان ڈاہا،قمر خان ڈاہا،حسین خان ڈاہا، رضا خان ڈاہا،ملک عاصم ڈیہر،ملک نورحسین ڈیہڑ،ملک عمرڈیہڑ،عمر عالم دولتانہ،عالم خان دولتانہ، چوہدری محمد ہارون ایڈووکیٹ، چوہدری تسلیم کمبوہ،مطلوب احمد خان، اشتیاق احمد پراچہ،چوہدری محمد ہارون ایڈووکیٹ، چوہدری عامر اقبال، چوہدری تسلیم کمبوہ، ندیم خان،چوہدری سلیم آرائیں، شیخ اشفاق احمد، رانا خلیل احمد، میاں اصغر علی کمبوہ، چوہدری منیر احمد، حاجی دلبرحسین،ولید چشتی، سنئیر صحافیوں شیخ قلزم بشیر احمد ،چوہدری عدنان سعید،امتیاز علی اسد، محمد اکمل نے شاہد انجم،راو سعید اختر، میاں اصغر کمبوہ،راؤ عبدالرشید نانکپوری، وکلاء ،معززین،تاجروں،سابق ناظمین، نائب ناظمین سابق کونسلرز، سیاسی سماجی شخصیات اور معززین علاقہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی - 16 ممتاز عالم دین و ضلعی امن کمیٹی کے ممبرمولانا فتح محمد حامدی نے خصوصی دعا کرائی - قبل ازیں مرحوم کے ایصال ثواب کے لئے قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیا - تقریب میں شرکت کرنے والی شخصیات کا ملک عاصم ڈہیڑ، نشاط احمد خان ڈاہا کے داماد عمر خان دولتانہ، جاوید خان خٹک، شیخ یعقوب احمد، رضا خان ڈاہا نےآنےوالے مہمانوں کا استقبال کیا - محترمہ نورین نشاط ڈاہا،ملک پیر نور ڈیہڑ ملک عاصم ڈیہڑ اور عمر عالم خان دولتانہ نے معززین علاقہ اور شرکاء تقریب کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے حاجی نشاطِ احمد خان ڈاہا کی برسی میں شرکت کی اور نشاط احمد خان ڈاہا کے عوامی خدمت اور کے مشن کو جاری رکھنے میں ان کا بھرپور ساتھ دیا ۔

\378