میرپورخاص کے سرکاری اسکول محکمہ تعلیم کی عدم توجہ کے سبب تباہی کا شکار

تعلقہ شجاع آباد کے گاؤں مبارک لاشاری میں گورنمنٹ پرائمری اسکول کا تعلیمی نظام متاثر بچے زمین پر بیٹھ کر تعلیم حاصل کرنے لگے

UbaidUllah Kori عبید اللہ کوری ہفتہ 26 اکتوبر 2024 16:58

میرپورخاص(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 26اکتوبر 2024) میرپورخاص کے گورنمنٹ اسکولز محکمہ تعلیم کی عدم توجہ کے باعث تباہی کا شکار جس میں تعلقہ شجاع آباد کے گاؤں مبارک لاشاری میں واقع گورنمنٹ پرائمری اسکول کمزور انفرا اسٹرکچر، شدید مسائل اور اسکول میں فرنیچر کی سہولت نہ ہونے کے باعث طلباء زمین پر تعلیم حاصل کرنے پر مجبور مزید اساتذہ اور طلباء نے محکمہ تعلیم پر الزام عائد کرتے کہا کہ محکمہ تعلیم میرپورخاص کرپشن کے ذریعے حکومت سندھ کی جانب ملنے والے فنڈز کو اسکولوں کے انفرا اسٹرکیچر، تعلیمی نظام کی بہتری اور طلباء اور اساتذہ کو درپیش مسائل کے حل کے بجائے اپنے عیش و عشرت کے لئے خرچ کررہے ہیں جس کے باعث نوجوان نسل اور طلباء معیاری تعلیم جیسے اہم فریضے سے محروم ہوتے جارہے ہیں انکا مزید کہنا تھا کہ اسکولوں کے کمزور انفرا اسٹرکچڑ اور خستہ حالی کے سبب کوئی بھی حادثہ پیش آسکتا ہے لیکن افسوس ہے کہ ہر سندھ حکومت اور محکمہ تعلیم کی جانب سے ہر ماہ ملنے والے لاکھوں روپے کے فنڈز محکمہ تعلیم میرپورخاص اسکولز کی بہتری پر خرچ نہیں کررہی اساتذہ کی کمی کے باعث مضامین کو سمجھنے میں مشککلات ہیں مزید اس موقع پر طلباء کا یہ بھی کہنا تھا کہ تعلیم حاصل کرنا ہر نوجوان کا حق ہے لیکن میرپورخاص میں محکمہ تعلیم کی عدم توجہ نہ ہونے کے سبب طلباء کو شدید مشکلات کا سامنا ہے اور انکی تعلیمی سرگرمیاں شدید متاثر ہورہی ہیں اسکولز کی کھڑکیاں اور دروازے ٹوٹ چکے ہیں بلڈنگ خستہ حالی کے سبب کسی بھی حادثے کا شکار ہوسکتی ہے کلاس میں فرنیچر اور دیگر تعلیمی سہولیات بھی میسر نہیں لیکن محکمہ تعلیم سکون کی نیند سو رہی ہے اس لئے ہم اعلیٰ حکام سے نوٹس لیتے ہوئے اسکولز اور تعلیمی سہولیات کی فراہمی کا مطالبہ کرتے ہیں