ٰامیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے جماعت اسلامی پنجاب وسطی کے امرائے اضلاع کی تقرری کر دی

9لاہور غربی سے سید علی ارتضیٰ حسنی، قصورسے سردار نور احمد ڈوگر،ننکانہ سے عرفان حیدر پڈھیار،فیصل آباد سٹی سے محبوب الزمان بٹ ، ساہیوال سے طیب محمود بلوچ مقرر

اتوار 27 اکتوبر 2024 18:25

غ*لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 اکتوبر2024ء) ارکان جماعت سے استصواب رائے، جماعتی مصالح اور امیر جماعت اسلامی پنجاب وسطی محمد جاوید قصوری سے مشاورت کے بعد امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے جماعت اسلامی پنجاب وسطی کے امرائے اضلاع کی تقرری کر دی ہے۔شمالی لاہور سے محمد عثمان افضل ،شرقی لاہور سے محمد خبیب نذیر ،جنوبی لاہور سے محمد اظہر بلال،وسطی لاہور سے حسان بن سلمان ، غربی لاہور سے سید علی ارتضیٰ حسنی ، قصورسے سردار نور احمد ڈوگر،ننکانہ صاحب سے عرفان حیدر پڈھیار،پاکپتن سے رانا محمد معروف ، فیصل آباد سٹی سے محبوب الزمان بٹ ،تاندلیانوالہ سے سردار عثمان علی ایڈوکیٹ،شیخوپورہ سے زاہد عمران کوروٹانہ ، ساہیوال سے طیب محمود بلوچ، اوکاڑہ سے رضوان احمد چوہدری جڑانوالہ سے ڈاکٹر سعید احمد مقرر ہوئے ۔

(جاری ہے)

امیر جماعت اسلامی پنجاب وسطی محمد جاوید قصوری نو منتخب امرائے اضلاع کی تقرری پر استقامت کی دعا دیتے ہوئے ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں صرف جماعت اسلامی ہی واحد جماعت ہے جس کے امیر سے لیکر نیچے تک افراد منتخب ہو کر آتے ہیں ۔ یہاں موروثیت نام کی کوئی چیز نہیں ۔ہم پاکستان میں بھی ایسا ہی صاف ستھرا نظام چاہتے ہیں جہاں غریب افراد بھی اسمبلیوں میں پہنچ سکے ۔

مٹھی بھر اشرافیہ نے 98فیصد عوام کو یرغمان بنایا ہوا ہے ۔ شوکت عزیز ، معین قریشی جیسے وہ لوگ بھی بر سرا قتدار رہے ہیں جن کا پاکستان سے کوئی تعلق ہی باقی نہیں تھا ۔وہ خود بھی اور ان کی نسلیں بھی یورپ اور امریکہ میں پرورش پا رہی ہیں۔ انہوں نے نو منتخب امرائے اضلاع کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے پچاس لاکھ افراد کو جماعت اسلامی کا ممبر بنانے کا ہدف دیا ہے ۔

ممبرسازی مہم کے اختتام میں ابھی چند دن باقی ہیں ، تمام افراد اپنے اضلاع میں غیر معمولی کاکردگی کا مظاہرہ کریں اور زیادہ سے زیادہ لوگوں کو جماعت اسلامی کے قریب لائیں۔ محمد جاوید قصوری نے اس حوالے سے مزید کہا کہ پی ڈی ایم ٹو کی حکومت بھی اپنے مفادات کو تحفظ فراہم کر رہی ہے ۔ حکمران پنے لوگوں کو تعینات کرنا چاہتے ہیں۔26آئینی ترمیم کے بعد 27ویں ترمیم لانے کا اعلان درحقیقت ملک و قوم کے ساتھ سنگین کھلواڑ ہوگا ۔