کراچی سمیت ملک بھر میں سردی معمول سے کم پڑنے کا امکان

منگل 29 اکتوبر 2024 19:15

․کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اکتوبر2024ء) محکمہ موسمیات نے ماہ دسمبر کے وسط میں سردی پڑنے کا امکان ظاہر کیا ہے، موسم کا حال بتانے والوں کے مطابق رواں سال سردی کا دورانیہ کم ہوسکتا ہے۔

(جاری ہے)

شہر قائد میں پہلے کی طرح گرمی کی لہر برقرار ہے، موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات کے سبب اہلیان کراچی پریشان ہیں۔شہر قائد کے باسیوں کا کہنا ہے کہ اکتوبر کے مہینے میں اگست جیسی گرمی پڑ رہی ہے، کراچی کا درجہ حرارت ان دنوں 40 ڈگری سینٹی گریڈ کے قریب پہنچ رہا ہے۔علاوہ ازیں محکمہ موسمیات کے مطابق اس سال کراچی سمیت ملک بھر میں سردی معمول سے کم پڑنے کا امکان ہے۔

متعلقہ عنوان :