مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ گلگت بلتستان کے چیف آرگنائزر نےیوتھ ونگ کے عہدیداروں کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا

بدھ 30 اکتوبر 2024 23:10

گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اکتوبر2024ء) سابق وزیراعلی و صوبائی صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمٰن کی جانب سے پارٹی تنظیم سازی کے حوالہ سے ہدایات کی روشنی میں مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ گلگت بلتستان کے چیف آرگنائزر ذوالفقار علی تتو نے یوتھ ونگ گلگت ڈویژن اور یوتھ ونگ ضلع گلگت کے عہدیداروں کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا ہے ۔

نوٹیفیکیشن کے مطابق یوتھ ونگ گلگت ڈویژن کیلئے عمران میر صدر،شرافت احمد جنرل سیکرٹری،ارسلان خان،الیاس خان سینئر نائب صدور،اسامہ قریشی سیکرٹری اطلاعات،عرفان حسین فوکل پرسن،وسیم علی احمد جوائنٹ سیکرٹری اورساجد احمد میڈیا انچارج ہونگے جبکہ یوتھ ونگ گلگت کیلئے مجیب الرحمٰن صدر،نفیس عباس جنرل سیکرٹری،معاذ رحمت،شہزاد احمد سینئر نائب صدورنذیرچانڈیو،صہیب احمد،ہارون احمد،مہدی حسن نائب صدور،زوہیب حسین ڈپٹی جنرل سیکرٹری،شراف الدین سیکرٹری اطلاعات اور احتشام میڈیا انچارج مقرر کردیئے گئے۔

(جاری ہے)

یوتھ ونگ کے صوبائی چیف آرگنائزر ذوالفقار علی تتو نے گلگت ڈویژن اور ضلع گلگت کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارک باد دیتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا ہےکہ نو منتخب عہدیداران پارٹی کو فعال اور مضبوط بنانے میں اپنی تمام تر صلاحیتوں کو برؤئے کار لائینگے۔