سکیورٹی فورسز کے ژوب میں آپریشن کے دوران ایک دہشت گرد مارا گیا جبکہ ایک شدید زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا، آئی ایس پی آر

جمعرات 31 اکتوبر 2024 00:40

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 اکتوبر2024ء) سکیورٹی فورسز کے ژوب میں آپریشن کے دوران ایک دہشت گرد مارا گیا جبکہ ایک شدید زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق 29/30 اکتوبر 2024 کی رات کو سیکورٹی فورسز نے ضلع ژوب کے علاقے سمبزہ میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر ایک انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا۔

(جاری ہے)

آپریشن کے دوران جوانوں اور خوارج کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں ایک خارجی ہلاک اور ایک زخمی حالت میں گرفتار ہوا۔

ان کے قبضے سے ہتھیار اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔علاقے میں مزید خوارج کی موجودگی کو ختم کرنے کے لئے سرچ آپریشن جاری ہے۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاکستان کی سیکورٹی فورسز قوم کے شانہ بشانہ بلوچستان میں امن، استحکام اور ترقی کو سبوتاژ کرنے کی ہر کوشش کو ناکام بنانے کے لئے پرعزم ہیں۔