اٹک پولیس نے شہری کی لاکھوں مالیتی مونگ پھلی خورد بورد کرنے والا ملزم گرفتار کر لیا

جمعہ 1 نومبر 2024 17:39

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 نومبر2024ء) اٹک پولیس نے شہری کی لاکھوں مالیتی مونگ پھلی خورد بورد کرنے والےملزم کوگرفتار کر لیا۔تھانہ پنڈیگھیب میں محمد نواز ولد نواب خان سکنہ پنڈیگھیب نے درخواست دی کہ ایک پاؤں سے معذور ہوں اور زمین داری کر کے گزر بسر کرتا ہوں۔ میں نے اپنی 80 کنال زمین پر مونگ پھلی کاشت کی جس پر قریباً 8 لاکھ روپے خرچ آیا۔

(جاری ہے)

فصل پک کر تیار ہوئی تو انصر ولد ولی داد سکنہ کمڑیال اور محمد ندیم اقبال ولد محمد اقبال سکنہ کھنڈی ڈھیری جن سے میری اچھی بول چال ہے میرے پاس آئے اور مجھے کہا کہ مونگ پھلی امانتاً دے دو اس کو فروخت کر کے آپ کو پیسے دے دیں گے۔ 80 کنال زمین سے 108 توڑے مونگ پھلی کے نکلے جن کی بازاری قیمت 14 لاکھ روپے مقرر ہوئی جس پر ہر دو نے مجھے 5 لاکھ روپے دیے اور بقایا 9 لاکھ کی بابت اقرار کیا کہ مونگ پھلی فروخت کر کے آپ کو ادا کر دیں گے۔

بعد ازاں میں نے رقم مانگی تو لیت و لعل سے کام لینے لگے اور کہا کہ منڈی سے رقم نہ ملی ہے جو بعد میں رقم دینے سے انکاری ہو گئے۔ تھانہ پنڈیگھیب پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش عمل میں لاتے ہوئے امانت میں خیانت کرنے والے ملزم انصر ولد ولی داد سکنہ کمڑیال تحصیل پنڈیگھیب کو گرفتار کر کے پابند سلاسل کر دیا۔\378

متعلقہ عنوان :