
پنجاب کالج میں طالبہ کے ساتھ مبینہ زیادتی کے قابل بھروسہ اور واضح ثبوت نہیں مل سکے، پاکستان کمیشن برائے انسانی حقوق
کچھ فریقین نے طالبعلموں کے بیانیے کو اپنے مفاد میں استعمال کرنے کی کوشش کی، پولیس اور کالج انتظامیہ پر شدید بداعتمادی نے حالات کو اور زیادہ خراب کیا، ایچ آر سی پی فیکٹ فائنڈنگ مشن کا بیان
فیصل علوی
ہفتہ 2 نومبر 2024
11:50
(جاری ہے)
کمیشن نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ اس حوالے سے پیش آنے والے واقعات نے پنجاب کالج کیمپس 10 میں طالب علموں میں شکوک و شبہات اور عدم اعتماد کو جنم دیا۔
ان واقعات میں سوشل میڈیا پر ریپ کے غیر تصدیق شدہ دعوے، کالج انتظامیہ کا تاخیری اور غیرمعقول ردعمل اور حکومتی نمائندوں کے متضاد بیانات شامل ہیں۔کمیشن کی جانب سے اپنے بیان میں کہا گیا ہے کہ آن لائن پلیٹ فارمز پر ہونے والے شور سے معلوم ہوتا ہے کہ کچھ دیگر فریقین نے طلبا کے بیانیے کو اپنے مفاد میں استعمال کرنے کی کوشش کی ہے۔ایچ آر سی پی نے احتجاج کرنے والے طلبا کے خلاف طاقت کے استعمال کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ طلبا کے ردعمل سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ تعلیمی اداروں میں سکیورٹی کی صورت حال اور جنسی ہراسانی کے مسلسل واقعات اور متاثرین ہی کو مورد الزام ٹھہرانے کی روش سے بہت نالاں ہیں۔انسانی حقوق کمیشن نے 14 اکتوبر کونجی کالج کے سیکڑوں طالبعلموں کے خلاف طاقت کے استعمال کی مذمت کرتے اپنی تجاویز بھی پیش کیں۔انسانی حقوق کمیشن کی جانب سے پیش کی گئی تجاویز میں کہا گیا کہ نوجوانوں میں ڈیجیٹل خواندگی اور حقائق کا ادراک آسان بنانے کیلئے باقاعدگی کے ساتھ مہم چلائی جائے۔ایچ آر سی پی نے تجویز پیش کی کہ تعلیمی اداروں میں ہراسانی اور جنسی تشدد کے الزامات کو ہمیشہ سنجیدہ لیا جائے اور تمام تعلیمی اداروں میں انسداد ہراسانی کمیٹیاں تشکیل دی جائیں۔مزید اہم خبریں
-
محکمہ موسمیات کی گرمی کی لہر کی پیش گوئی
-
بی جے پی رہنما اور وزیر نے بھارتی فوج کی مسلم فوجی کرنل کو دہشت گردوں کی بہن قرار دیدیا
-
وزیراعظم کا معرکہ حق میں آپریشن بنیان مرصوص کی فرنٹ لائنز کا دورہ ، آرمی چیف ،ائیر چیف مارشل و وفاقی وزراء بھی ہمراہ تھے
-
بھارت سے جنگ کے دوران زخمی مزید 2 جوان شہید، افواج کے شہداء کی تعداد 13 ہوگئی
-
جنید اکبر نے پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی کی چیئرمین شپ سے مستعفی ہونے کا فیصلہ واپس لے لیا
-
بھارت کی طرف سے سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی نے علاقائی کشیدگی میں اضافہ کیا. ویلتھ پاک
-
ٹرمپ انتظامیہ پاکستان اور بھارت میں براہ راست مذاکرات کی بحالی کی خواہاں ہے.امریکی محکمہ خارجہ
-
غزہ کو منظم انداز میں تباہ کیا جا رہا ہے،سفیر عالمی برادری فوری اور ضروری اقدامات کرے. عاصم افتخار
-
مسئلہ کشمیر حل کرنے کیلئے امریکا اور عالمی برادری کو کردار ادا کرنا ہوگا. رضوان سعید شیخ
-
محکمہ موسمیات کی جانب سے ملک بھر میں ہیٹ ویو الرٹ جاری
-
عمران خان پیرول درخواست: اعتراضات پر آرڈر پاس کردوں گا. قائم مقام چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ
-
سہولیات فراہمی کیس میں اڈیالہ جیل حکام کی نظرثانی مسترد
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.