Live Updates

جنید اکبر نے پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی کی چیئرمین شپ سے مستعفی ہونے کا فیصلہ واپس لے لیا

جنید اکبر کا بطور چیئرمین پبلک اکاونٹس کمیٹی کام جاری رکھنے کا اعلان، عہدہ چھوڑنے یا نہ چھوڑنے کا فیصلہ عمران خان نے مجھ پر چھوڑا ہے اس لئے بطورچیئرمین پی اے سی کام جاری رکھوں گا، پی ٹی آئی رہنماء کی گفتگو

Faisal Alvi فیصل علوی بدھ 14 مئی 2025 15:22

جنید اکبر نے پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی کی چیئرمین شپ سے مستعفی ہونے کا فیصلہ ..
پشاور(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14 مئی 2025)پاکستان تحریک انصاف کے رہنماءجنید اکبر نے پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی کی چیئرمین شپ سے مستعفی ہونے کا فیصلہ واپس لے لیا، جنید اکبر نے بیرسٹر گوہر علی سے اپنا استعفیٰ واپس لے لیا، جنید اکبر کا بطور چیئرمین پبلک اکاونٹس کمیٹی کام جاری رکھنے کااعلان،سنو نیوز سے ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے جنید اکبر نے کہا کہ جنید اکبر کا کہنا تھا کہ عہدہ چھوڑنے یا نہ چھوڑنے کا فیصلہ بانی پی ٹی آئی نے مجھ پر چھوڑاہے اسی لئے میں بطور چیئرمین پبلک اکاونٹس کمیٹی عہدہ نہیں چھوڑ رہا اور بطورچیئرمین پی اے سی کام جاری رکھوں گا۔

انہوں نے کہا کہ مجھ پر پارٹی کے کچھ ارکان کی جانب سے عہدہ چھوڑنے کا شدید پریشر دیا جاتا رہاہے۔ بیرسٹر گوہر علی کی بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات میں سارا معاملہ کھل کر سامنے آگیا ہے۔

(جاری ہے)

میرے عہدے پر کام جاری رکھنے پر جسے تکلیف ہے تو اسے مزید تکلیف دوں گا۔ کل پشاور میں پارٹی کے اہم اجلاس کی صدارت کروں گا۔ خیبرپختونخوا ہ سے احتجاجی تحریک کا آغاز کرنے جا رہا ہوں۔

اس کا جلد تاریخ کا اعلان کروں گا۔یہ بھی بتایاگیا ہے کہ جنید اکبر نے رات گئے بیرسٹر گوہر علی سے ملاقات میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کے پیغام پر عہدہ نہ چھوڑنے کا فیصلہ کیاہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روزپی ٹی آئی رہنماءجنید اکبر نے پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی سے استعفیٰ دیدیا تھا۔جنید اکبر نے اپنا تحریری استعفیٰ پی ٹی آئی کے چیئرمین گوہر علی خان کے حوالے کیا تھا۔

پی ٹی آئی رہنماء جنید اکبرنے پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی کی چیئرمین شپ سے استعفیٰ دینے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا تھاکہ میرے لئے عہدے کوئی اہمیت نہیں رکھتے۔ پارٹی قائد کا حکم ہوا تو اپنا استعفیٰ چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان کو دیدیا تھا۔ بعدازاں چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے ملاقات کی تھی اور جنید اکبر کے پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی کے چیئرمین شپ کے عہدے سے استعفیٰ دینے پرپر تبادلہ خیال کیاتھا۔

قبل ازیںبانی پی ٹی آئی عمران خان نے جنید اکبر کو پبلک اکاونٹس کمیٹی کی چیئرمین شپ چھوڑے کی ہدایت کی تھی۔بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان نے پی اے سی کی چیئرمین شپ سے متعلق بانی پی ٹی آئی کا پیغام پارٹی چیئرمین بیرسٹر گوہر اور سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ کو پہنچایا تھا۔ بانی پی ٹی آئی نے جنید اکبر سے پبلک اکاونٹس کمیٹی کی چیئرمین شپ سے استعفا دینے کی ہدایات جاری کیں تھیں۔

ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی عمران خان نے ہدایت کی تھی کہ جنید اکبر پارٹی عہدے پر مکمل توجہ دیں۔ذرائع کے مطابق جنید اکبر کی جگہ اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کو پی اے سی کا چیئرمین بنائے جانے کا امکان بتایا گیا تھا۔اس حوالے سے پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ کا کہنا تھا یہ پارٹی کا اندرونی معاملہ تھا فی الحال اس معاملے پر کوئی موقف نہیں دینا چاہتا۔پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی کے چیئرمین اور پی ٹی آئی رہنماءجنید اکبر کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان جب کہیں گے پبلک اکاونٹس کمیٹی کی چیئرمین شپ چھوڑ دوں گا۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات