
بی جے پی رہنما اور وزیر نے بھارتی فوج کی مسلم فوجی کرنل کو دہشت گردوں کی بہن قرار دیدیا
میرے بیان سے کسی کی دل آزاری ہوئی تو میں معافی مانگنے کے لیے تیار ہوں، کرنل صوفیہ کی اپنی بہن سے زیادہ عزت کرتا ہوں. وجے شاہ کی تنقید کے بعد معذرت،کانگریس راہنماﺅںکا مستعفی ہونے کامطالبہ
میاں محمد ندیم
بدھ 14 مئی 2025
15:44

(جاری ہے)
رپورٹ کے مطابق بی جے پی رہنما کے مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز بیان کے بعد ایک نئی بحث چھڑ گئی ہے اور کانگریس راہنماﺅں نے بھارتیہ جنتہ پارٹی کے وزیر سے فوری مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا ہے بھارتی فوج کی کرنل صوفیہ قریشی نے آپریشن سندور کی تفصیلات بناتے ہوئے پاک فوج کی جوابی کارروائیوں میں بھارت کو پہنچنے والے نقصانات کی تفصیلات سے میڈیا کو آگاہ کیا تھا اس بیان کو لیکر بھارتی ریاست مدھیہ پریش کے وزیر وجے شاہ نے بجائے اپنی حکومت اور فوج کی ناکامی کو تسلیم کرنے کے مسلمانوں سے نفرت کا اظہار کرتے ہوئے کرنل صوفیہ کو ہی تنقید کا نشانہ بنا ڈالا.
وجے شاہ کا کہنا تھا دہشت گردوں نے ہمارے ہندو بھائیوں کو کپڑے اتار کر قتل کیا، وزیر اعظم نریندر مودی نے اس کے جواب میں دہشت گردوں کی بہن کو ہی آرمی کے جہاز میں ان کے گھروں پر حملہ کرنے کے لیے بھیجا، دہشت گردوں نے ہماری بہن کو بیوہ کیا، اس لیے مودی جی نے ان کی کمیونٹی سے تعلق رکھنے والی بہنوں کو انہیں سبق سکھانے کے لیے بھیجا. اس نفرت انگیز بیان کے بعد وجے شاہ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے جس پر انہوں نے ایک بیان بھی جاری کیا ہے جس میں انہوں نے کہا کہ اگر میرے بیان سے کسی کی دل آزاری ہوئی تو میں معافی مانگنے کے لیے تیار ہوں، کرنل صوفیہ کی اپنی بہن سے زیادہ عزت کرتا ہوں. دوسری جانب بھارت کی اپوزیشن جماعت کانگریس نے معاملے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے وجے شاہ کو مدھیہ پردیش کی کابینہ سے فارغ کرنے کا مطالبہ کیا ہے کانگریس کے صدر ملک ارجن کھرگے نے اپنے بیان میں کہا کہ جن کسی نے بھی یہ نفرت انگیز بیان دیا ہے اسے فوری طور پر معطل کیا جا نا چاہے ملک ارجن کھرگے نے کہا کہ پہلگام واقعے کے ذریعے دہشت گردوں نے ملک کو تقسیم کرنے کی کوشش کی لیکن پوری قوم متحد ہے، بی جے پی رہنما نے کرنل صوفیہ قریشی سے متعلق انتہائی گھٹیا، نامناسب اور نفرت انگیز بیان دیا.
مزید اہم خبریں
-
منی لانڈرنگ کیس، پرویز الٰہی نے مقدمے میں بریت کی درخواست دائر کر دی
-
سائبر حملوں کے لیے آ رٹیفیشل انٹیلیجنس کے استعمال میں اضافہ ہو رہا ہے، کیسپرسکی
-
پاکستان کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے،پوری قوم پاک فوج کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار بن کر کھڑی ہے، خواجہ محمد آصف
-
صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کا میو ہسپتال کے ڈیپارٹمنٹ آف فزیکل میڈیسن اینڈ ری ہیبلی ٹیشن کا دورہ
-
بلاول بھٹو زر داری سے پی پی پی خیبر پختون خوا کے صدر محمد علی شاہ باچہ کی ملاقات
-
صدر زرداری کا بھارتی جارحیت کے نتیجے میں مسلح افواج کے دو زخمی جوانوں کی شہادت پر اظہارِ تعزیت
-
وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کا معرکہ حق کے دوران آپریشن بنیان المرصوص کی فرنٹ لائنز کا دورہ، افسروں وجوانوں سے ملاقات
-
پاکستانی سفیر کی نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کے وفد سے ملاقات،پاک امریکہ تعلقات پر گفتگو
-
باپ کی جانب سے بچے کا ڈی این اے کرانے کی درخواست خارج
-
پرویز الٰہی نے منی لانڈرنگ کے مقدمے میں بریت کی درخواست دائرکردی
-
مئی جلائو گھیرائو مقدمات،شاہ محمود قریشی ذاتی حیثیت میں طلب
-
پاکستان نے بھارتی بارڈر سکیورٹی اہلکار واپس کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.