
مسئلہ کشمیر حل کرنے کیلئے امریکا اور عالمی برادری کو کردار ادا کرنا ہوگا. رضوان سعید شیخ
امریکی مداخلت سے پاک بھارت کشیدگی کم ہوئی،پاکستان ایک امن پسند قوم ہے جو خطے میں ڈیڑھ ارب انسانوں کے مفادات کو مقدم رکھتے ہوئے پائیدار امن کا خواہاں ہے ‘ سندھ طاس معاہدے پر یکطرفہ اقدامات علاقائی استحکام کیلئے خطرہ ہوں گے، پاک امریکہ تعلقات کا نیا دور مضبوط اقتصادی تعلقات سے عبارت ہے. امریکا میں پاکستان کے سفیر کی نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کے وفد سے ملاقات
میاں محمد ندیم
بدھ 14 مئی 2025
14:51

(جاری ہے)
رضوان سعید شیخ نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان بنیادی مسئلہ جموں و کشمیر ہے، جس کا منصفانہ اور پائیدار حل نہ صرف دونوں ممالک بلکہ پورے جنوبی ایشیا کے استحکام کے لیے ناگزیر ہے ان کا کہنا تھا کہ سیزفائر پر عمل درآمد اہم ہے، لیکن اصل مسئلے کا حل تلاش کیے بغیر امن کی کوئی کوشش مکمل نہیں ہو سکتی .
رضوان سعید شیخ نے واضح کیا کہ پاکستان امن میں سب کے مفاد کو دیکھتا ہے، تاہم اگر جارحیت مسلط کی گئی تو پاکستان اس کا بھرپور اور موثر جواب دینے کی مکمل صلاحیت اور عزم رکھتا ہے انہوں نے مسئلہ کشمیر پر بین الاقوامی توجہ کو حوصلہ افزا قرار دیتے ہوئے کہا کہ عالمی برادری کو چاہیے کہ وہ کشمیری عوام کے حق خودارادیت کو تسلیم کرتے ہوئے اپنا کردار ادا کرے. ان کا کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر کی حل طلبی پائیدار امن کی ہر کوشش کو متاثر کرتی رہے گی رضوان سعید شیخ نے کشیدگی کم کرنے کے لیے امریکی قیادت کی مسلسل کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ امریکہ نے اس حوالے سے موثر کردار ادا کیا ہے اور ہم ان کے شکر گزار ہیں. انہوں نے سعودی عرب، ترکیہ اور دیگر دوست ممالک کی حمایت اور سفارتی کاوشوں پر بھی تشکر کا اظہار کیا انہوں نے کہا کہ موجودہ جنگ بندی نازک ہے جموں و کشمیر کے بنیادی مسائل کو حل کرنے کے لیے امریکا سمیت، عالمی برادری کو مسلسل کردار ادا کرنا ہوگا. انہوں نے بھارت پر واضح کیا کہ سندھ طاس معاہدے پر یکطرفہ اقدامات علاقائی استحکام کیلئے خطرہ ہوں گے اس کے علاوہ ٹرمپ انتظامیہ سے تعلق کے بار ے میں سفیر پاکستان نے کہا کہ پاک امریکہ تعلقات کا نیا دور مضبوط اقتصادی تعلقات سے عبارت ہے امریکا پاکستان کا سب سے بڑا تجارتی پارٹنر ہے.
مزید اہم خبریں
-
بھارت کے ساتھ تنازعہ: سوشل میڈیا پر پاکستانی فوج کی حمایت میں اضافہ
-
منی لانڈرنگ کیس، پرویز الٰہی نے مقدمے میں بریت کی درخواست دائر کر دی
-
سائبر حملوں کے لیے آ رٹیفیشل انٹیلیجنس کے استعمال میں اضافہ ہو رہا ہے، کیسپرسکی
-
پاکستان کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے،پوری قوم پاک فوج کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار بن کر کھڑی ہے، خواجہ محمد آصف
-
صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کا میو ہسپتال کے ڈیپارٹمنٹ آف فزیکل میڈیسن اینڈ ری ہیبلی ٹیشن کا دورہ
-
بلاول بھٹو زر داری سے پی پی پی خیبر پختون خوا کے صدر محمد علی شاہ باچہ کی ملاقات
-
صدر زرداری کا بھارتی جارحیت کے نتیجے میں مسلح افواج کے دو زخمی جوانوں کی شہادت پر اظہارِ تعزیت
-
وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کا معرکہ حق کے دوران آپریشن بنیان المرصوص کی فرنٹ لائنز کا دورہ، افسروں وجوانوں سے ملاقات
-
پاکستانی سفیر کی نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کے وفد سے ملاقات،پاک امریکہ تعلقات پر گفتگو
-
باپ کی جانب سے بچے کا ڈی این اے کرانے کی درخواست خارج
-
پرویز الٰہی نے منی لانڈرنگ کے مقدمے میں بریت کی درخواست دائرکردی
-
مئی جلائو گھیرائو مقدمات،شاہ محمود قریشی ذاتی حیثیت میں طلب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.