اے ٹی سی لاہور،مراد سعید، حماد اظہر کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

ہفتہ 2 نومبر 2024 20:43

اے ٹی سی لاہور،مراد سعید، حماد اظہر کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 نومبر2024ء) اے ٹی سی لاہور نے پی ٹی آئی رہنماؤں مراد سعید، حماد اظہر سمیت دیگر کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے 7نومبر کو گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو اے ٹی سی لاہور کے جج ارشد جاوید نے پی ٹی آئی رہنماؤں کیخلاف 9 مئی fکو جلاؤ گھیراؤ مقدمات کی سماعت کی۔ عدالت نے مختصر سماعت کے بعد عدم پیشی پر فیصلہ سناتے ہوئے حماد اظہر، مراد سعید،میاں اسلم اقبال، فرحت عباس، واثق قیوم، زبیر نیازی اور حامد رضا گیلانی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔ عدالت نے پولیس کو تمام ملزمان کو 7 نومبر تک گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دے دیا۔