ائیر انڈیا کی دبئی سی دہلی جانیوالی پرواز سے کارتوس برآمد،ایف آئی آر درج

اکتوبر کو عملہ جب جہاز کی معمول کی صفائی ستھرائی کر رہا تھا تو ایک سیٹ کی جیب سے کارتوس ملاجوایکٹیوتھا،بھارتی پولیس

اتوار 3 نومبر 2024 12:35

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 نومبر2024ء) ائیر انڈیا کی دبئی سے نئی دہلی پہنچنے والی پرواز کی ایک سیٹ کی جیب سے کارتوس برآمد ہوا ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارتی پولیس اہلکار نے بتایاکہ27اکتوبر کو ائیر انڈیا کا عملہ جب جہاز کی معمول کی صفائی ستھرائی کر رہا تھا تو انہیں ایک سیٹ کی جیب سے کارتوس ملا، جو ایکٹیو حالت میں تھا، اس معاملے پر اسلحہ ایکٹ کے تحت ایک ایف آئی آر بھی درج کر لی گئی ہے۔

ائیر انڈیا کے ترجمان نے اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ دبئی سے نئی دہلی آنے والی پرواز اے آئی 916 کی سیٹ کی جب سے ایک کارتوس بر آمد ہوا تاہم اس دوران تمام مسافر محفوظ رہے۔ انہوں نے کہاکہ اس کے بعد ائیر انڈیا کی جانب سے ایئر پورٹ پولیس کو شکایت درج کروائی گئی ہے۔