ویرات کوہلی کی ٹیسٹ کرکٹ کے بلے بازوں کی عالمی درجہ بندی میں مسلسل تنزلی کا سلسلہ برقرار، 8 درجے تنزلی کے بعد 22 ویں نمبر پر چلے گئے
بدھ 6 نومبر 2024 17:25
(جاری ہے)
ویرات کوہلی کو کیوی آف سپنرز نے ہوم ٹیسٹ سیریز کے دوران آڑے ہاتھوں لیا ۔
ویرات کوہلی اور کپتان روہت شرما دونوں ٹیسٹ سیریز میں ناکام رہے، جس کے نتیجے میں بھارت کی ٹیم کو اس کی سرزمین پر تاریخی وائٹ واش شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ نیوزی لینڈ ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ کی پہلی ٹیم تھی جس نے بھارت کو گھر پر 0-3 سے شکست دی۔ٹیسٹ کرکٹ میں بلے بازوں کی درجہ بندی میں انگلینڈ کے جوروٹ پہلے،نیوزی لینڈ کے کین ولیم سن دوسرے اور انگلینڈ کے ہی ہیری بروک تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔ بھارت کے یاشاسوی جیسوال ایک درجہ تنزلی کے بعد تیسرے سے چوتھے نمبر پر چلے گئے ہیں،آسٹریلیا اسٹیو سمتھ پانچویں نمبر پر برقرار ہیں، بھارت کے ریشبھ پنت پانچ درجے ترقی پاکر 11 ویں سے چھٹے نمبر پر پہنچ گئے ہیں جبکہ نیوزی لینڈ کے ڈئرل مچل کی 8 درجے ترقی ہوئی ہے اور وہ 15 ویں سے ساتویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔آسٹریلیا کے عثمان خواجہ کی دو درجے تنزلی ہوئی ہے اور وہ آٹھویں نمبر پر جبکہ پاکستان کے سعود شکیل بھی دودرجے تنزلی کے بعد نویں نمبر پر چلے گئے ہیں، ان کے علاوہ آسٹریلیا کے مارنس لبوشین دو درجے تنزلی کے بعد دسویں نمبر پر چلے گئے ہیں۔ بھارتی کھلاڑیوں میں 16ویں نمبر پر موجود شبمن گل ٹاپ 20 کی فہرست میں واحد بھارتی بلے باز ہیں۔بھارتی کپتان روہت شرما جنہوں نے ویرات کوہلی کی طرح نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز میں خراب کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا ، 2 درجے تنزلی کے بعد 26 ویں نمبر پر چلے گئے ہیں۔\932متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
بالرز ڈویلپمنٹ کیمپ کا نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں آغاز ہو گیا
-
دو روز میں 30 وکٹیں گرنے کے باوجود میککے کی پچ کو ’اعلیٰ ترین‘ ریٹنگ ملنے کا امکان
-
ایبٹ آباد، سید اظہر علی شاہ میموریل باسکٹ بال چیمپئن شپ،ہزارہ یونیورسٹی اوربالاکوٹ کی ٹیمیں فائنل میں پہنچ گئیں
-
دوسرا ٹیسٹ: بھارتی بیٹر یشسوی جیسوال اور سری لنکن بولر اسیتھا فرنینڈو پر جرمانہ عائد
-
کراچی میں انڈر 15 کرکٹ کا فروغ، میڈی کیم گروپ کا تعاون جاری رکھنے کا اعلان
-
میں نے پاکستان کی ایسی کمزور ٹیم کبھی نہیں دیکھی، کھلاڑی بالکل بے بس اور خوفزدہ دکھائی دے رہے ہیں،مائیکل وان
-
فیفا صدر سے ملاقات کے فوراً بعد رونالڈو کے عجیب تاثرات، ویڈیو وائرل
-
پاکستانی خواتین کرکٹ ٹیم کی نجیہہ علوی انجری کے باعث ویمنز ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ سے باہر، صدر شمس شامل
-
کابینہ ڈویژن کا قومی کرکٹرز کی تنخواہیں اور مراعات سینیٹ کو بتانے سے انکار
-
شاہین آفریدی کی ٹیسٹ ٹیم سے چھٹی، سابق انگلش بولر بھی حیران
-
پاکستانی سکواڈ شاہی مہمان بنے گا، ٹیم بادشاہ چارلس سے ملاقات کرے گی
-
طویل زلفوں کو خیرباد، ایرنگ ہالینڈ کا نیا لُک سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بن گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.