ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور پہاڑی علاقوں میں سرد رہنے کا امکان

بدھ 6 نومبر 2024 21:34

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 نومبر2024ء) ملک کے بیشتر علاقوں میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں صبح و رات کے اوقات میں سرد رہنے کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

پنجاب کے زیادہ تر علاقوں میں سموگ چھائے رہنے کی توقع ہے جبکہ پنجاب کے چند میدانی علاقوں میں صبح کے اوقات میں دھند پڑنے کا بھی امکان ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ پہا ڑی علا قوں میں سرد رہا۔ پنجاب کے زیادہ تر علا قے سموگ / ہلکی دھند کی لپیٹ میں رہے۔بدھ کو ریکارڈکئے گئے کم سےکم درجہ حرارت لہہ منفی 01 اور سکردو میں 00 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :