ہنی سنگھ کی پاکستانی گلوکار کو کریڈٹ دیکر سرائیکی گانا گانے کی ویڈیو وائرل

جمعرات 7 نومبر 2024 15:56

ہنی سنگھ کی پاکستانی گلوکار کو کریڈٹ دیکر سرائیکی گانا گانے کی ویڈیو ..
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 نومبر2024ء) بالی وڈ میں پاکستانی گانوں کو ہمیشہ ہی پسند کیا جاتا ہے اور انہیں چرایا بھی جاتا ہے جس کا پاکستانی گلوکاروں کو کوئی کریڈٹ بھی نہیں دیا جاتا۔

(جاری ہے)

تاہم حال ہی میں بھارتی گلوکار و ریپر ہنی سنگھ کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں انہیں پاکستان کی سرائیکی زبان کا مشہور گانا 'بسمہ اللہ کراں' گاتے ہوئے دیکھا گیا۔

اس دوران سب سے توجہ طلب بات یہ تھی کہ گلوکار نے حاضرین کو اس گانے کے اصل گلوکار 'ندیم عباس' کے حوالے سے بتایا اور پاکستانی گلوکار کو کریڈٹ دیتے ہوئے ’’بسمہ اللہ کراں‘‘ گانا گا کر حاضرین کی داد وصول کی۔سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اس ویڈیو میں گلوکار ہنی سنگھ کا ندیم عباس کو کریڈٹ دینا مداحوں کو پسند آیا جس کی مداحوں نے تعریف بھی کی۔