سینیٹر عبدالشکور خان کا خواتین ڈاکٹرز اور اساتذہ کے تحفظ کیلئے وفاقی محتسب کے فیصلے کا خیرمقدم

جمعہ 8 نومبر 2024 19:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 نومبر2024ء) جمیعت علماء اسلام کے رہنما سینیٹر عبدالشکور خان نے وفاقی محتسب کے اس فیصلے کو سراہا ہے جس میں خواتین ڈاکٹرز اور نرسوں کو ہراسیت سے بچانے کے لیے اہم اقدامات کی منظوری دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو یہاں جاری بیان کے مطابق سینیٹر عبدالشکور نے بلوچستان میں بھی ایسے اقدامات کی ضرورت پر زور دیا اور تجویز دی کہ نہ صرف ڈاکٹرز بلکہ خواتین اساتذہ اور یونیورسٹیوں میں طالبات کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے بھی جامع اقدامات کیے جائیں۔انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ خواتین کے لیے ایک محفوظ اور قابل احترام ماحول کو یقینی بنانے کے لیے ایسے اقدامات بلوچستان کے دور دراز علاقوں میں بھی نافذ کیے جائیں۔