وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطااللہ تارڑ نے اپنے حلقہ این اے 177 میں مصروف دن گزارا

ہفتہ 9 نومبر 2024 23:30

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 نومبر2024ء) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطااللہ تارڑ نے اپنے حلقہ این اے 177 میں مصروف دن گزارا۔ وفاقی وزیر جوہرٹاون میں لیگی رہنما سہیل ستار کے بیٹے کی دعوت ولیمہ میں گئے اور انہیں بیٹے کی شادی پر مبارکباد دی ۔ انہوں نے نوبیاہتا جوڑے کیلئے نیک تمنائوں کا اظہار کیا اور ان کے ساتھ گروپ فوٹو بھی بنوائی۔

اس کے بعد وہ یو سی 239 ٹائون شپ میں سعدیہ ملک کے گھر گئے اور ان کی والدہ کے انتقال پر ان سے اظہار تعزیت کیا ۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحومہ کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے ۔ اس موقع پر اشفاق جٹ ،اسلم چوہدری و دیگر بھی موجود تھے۔ اس کے بعد وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات ٹائون شپ کی گرائونڈ میں فٹبال میچ دیکھنے گئے جہاں ان کا شاندار استقبال کیا گیا انہیں پھولوں کے ہار پہنائے گئے۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر نے دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں سے ہاتھ ملائے اور ان کی حوصلہ افزائی کی۔ انہوں نے ڈی جی پی ایچ اے کو پارک میں ضروری سہولتوں کی فراہمی کیلئے احکامات جاری کئے ۔ آخر میں وفاقی وزیر یو سی 233 میں شہباز جعفری کی رہائش گاہ پہنچے جہاں انہوں نے ان کی والدہ کیلئے فاتحہ خوانی کی۔ اس موقع پر سید عمران شاہ،آصف شاہ، محمد اقبال ودیگر افراد بھی موجود تھے۔