امریکا، لاٹری ٹکٹ خرید کر بھولنے والی خاتون 10 لاکھ ڈالرز جیت گئی

منگل 12 نومبر 2024 15:57

امریکا، لاٹری ٹکٹ خرید کر بھولنے والی خاتون 10 لاکھ ڈالرز جیت گئی
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 نومبر2024ء) امریکا میں لاٹری کے ٹکٹ کے بارے میں بھولنے والی خاتون 10 لاکھ ڈالرز جیت گئی۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک خاتون نے اپنی خالہ کے گھر جاتے ہوئے گروسری اسٹور سے لاٹری ٹکٹ خریدا اور اس کے بارے میں بعد ازاں بھول گئی۔تقریبا 1 ہفتے کے بعد جب لاٹری کے انعامات کا اعلان ہوا تو مذکورہ خاتون کو علم ہوا کہ جس خوش نصیب کا پہلا انعام نکلا ہے وہ اور کوئی نہیں وہ خود ہے۔

(جاری ہے)

خاتون کا کہنا تھا کہ مجھے لاٹری جیتنے پر یقین نہیں آیا، میں تو اس کے بارے میں بھول گئی تھی لیکن جب یہ معلوم ہوا کہ پہلا انعام میرا ہی ہے تو خوشی کی انتہا نہیں رہی۔ان کا کہنا تھا کہ 20 اکتوبر کا لاٹری کے نتائج کا اعلان ہوا، لیکن مجھے اس کا علم نہیں تھا، کچھ عرصہ گزر جانے کے بعد جب ٹکٹ کا خیال آیا تو چیک کیا، جس پر معلوم ہوا کہ پہلا انعام میرا ہی نکلا ہے۔مذکورہ خاتون اس سال ایلی نوائے کی لاٹری جیتنے والی نویں خوش قسمت فرد ہیں۔لاٹری یو ایس اے کے مطابق جیک پاٹ جیتنے کے امکانات بہت کم ہوتے ہیں، تقریبا 1.22 ملین افراد میں سے 1 خوش نصیب کا نام نکلتا ہے۔لاٹری جیتنے والی خوش نصیب خاتون کا کہنا تھا کہ اب سالانہ دوروں پر آئر لینڈ جانے کا میرا خواب پورا ہو سکے گا۔

متعلقہ عنوان :