
شاہ رخ خان کو مارنے کی دھمکی دینے والا شخص گرفتار
دھمکی باندرہ پولیس اسٹیشن پر لینڈ لائن فون پرموصول ہوئی تھی
منگل 12 نومبر 2024 17:27

(جاری ہے)
پولیس ذرائع کے مطابق 7 نومبر کو فون کال پر ایک دھمکی موصول ہوئی تھی ۔ جس میں کہا گیا تھا کہ اگر شاہ رخ خان مجھے 50لاکھ روپے نہیں دیتا، تو میں اسے مار ڈالوں گا۔
جب اس سے خود کی شناخت کا پوچھا گیا تو کال کرنے والے نے جواب دیا اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا اگر آپ کو کسی نام کی ضرورت ہے تو اسے ہندوستانی کے طور پر لکھیں۔دوسری جانب فیضان نے 2 نومبر کو پولیس اسٹیشن میں اپنے موبائل کے چوری ہوجانے کی شکایت درج کرائی تھی ممبئی پولیس کو متعلقہ دستاویزات بھی پیش کیں۔پولیس ذرائع کے مطابق رائے پور پولیس نے فیضان کی لوکیشن معلوم کرنے کے لیے مہاراشٹر پولیس سے رابطہ کیا تھا وہ رائے پور کے پنڈری علاقے کا رہنے والا پایا گیا تھا جوکہ وسطی ہندوستان میں ٹیکسٹائل کی سب سے بڑی مارکیٹ میں سے ایک ہے۔فیضان کو پولیس اسٹیشن بلایا گیا اور اس سے کہا گیا کہ کیس کو اس کے خلاف رجسٹرڈ کیا گیا ہے۔ اس پر فیضان نے موقف اختیار کیا کہ اس کا فون چوری ہوگیا تھاا ور اس نے پولیس کو مطلع کر دیا تھا۔ فیضان نے اس سے متعلقہ دستاویزات بھی ممبئی پولیس اسٹیش میں جمع کرا دی تھیں۔واضح رہے کہ اکتوبر 2023 میں شاہ رخ خان کی فلم جوان اور پٹھان کی ریلیز کے بعد جان سے مارنیکی دھمکیوں کے بعد مہارا شٹر حکومت نے ایک تحریری شکایت کی بنیاد پر شاہ رخ کی سیکیورٹی بڑھا دی تھی۔مزید فن و فنکار کی خبریں
-
فلمسٹار خوشبو نے ارباز خان سے علیحدگی کی تصدیق کردی
-
علی ظفر نے سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے فنڈ ریزنگ کنسرٹ کا اعلان کر دیا
-
ننھے سوشل میڈیا اسٹاراحمد شاہ کے چھوٹے بھائی عمر شاہ کا انتقال
-
رجب بٹ اور دوستوں کے خلاف زیادتی کیس میں اہم پیش رفت
-
ایچ پی وی کو کورونا ویکسین سے نہ ملائیں، شہزاد رائے
-
قصور، معروف فلمی اداکارہ ریشم کا سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ
-
چاہتا ہوں میرا بالی وڈ میں ڈیبیو اداکارہ عالیہ بھٹ کے ساتھ ہو، گلوکارثمرجعفری
-
عامرخان نے اپنی فلم’’ لال سنگھ چڈھا ‘‘کے ناکام ہونے کی وجہ بتادی
-
امریکی اداکارہ شارلیز تھیرون کی گاڑی چوری ہوگئی
-
پاکستانی شارٹ فلم پرمننٹ گیسٹ ٹورنٹو فلم فیسٹیول میں پیش
-
ویب سیریز میں کام کرنے کا تجربہ شاندار رہا، تمنا بھاٹیا
-
سارہ عمیر نے شوہر سے طلاق کی تصدیق کر دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.