سموگ کی وجہ سے کاروبار زندگی مفلوج ہو کر رہ گیا ہے، گورنر پنجاب

منگل 12 نومبر 2024 22:07

سموگ کی وجہ سے کاروبار زندگی مفلوج ہو کر رہ گیا ہے، گورنر پنجاب
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 نومبر2024ء) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہاہے کہ سموگ کی وجہ سے کاروبار زندگی مفلوج ہو کر رہ گیا ہے، پنجاب حکومت کہیں نظر نہیں آرہی۔گورنر پنجاب سے پیپلز پارٹی اراکین پارلیمنٹ اور مہمند ایجنسی لویہ جرگہ کے وفد نے ملاقات کی جس میں سموگ کی بگڑتی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

ملاقات میں ایم این اے ثمینہ خالد گھرکی، سابق ایم این اے چوہدری منظور احمد، ایم پی اے قاضی احمد سعید، پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اورنگزیب برکی، عزیز الرحمن چن اور مہمند لویہ جرگہ کے وفد میں حاجی صنوبر خان، سرفراز خان، اکبر خان اور سعید خان شامل تھے۔

دوران ملاقات گورنر پنجاب نے کہا کہ سموگ کی وجہ سے کاروبار زندگی مفلوج ہو کر رہ گیا ہے، عوام کو سموگ کے رحم وکرم نہ چھوڑا جائے، پنجاب حکومت کہیں نظر نہیں آرہی۔ سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ پنجاب حکومت حالات کی سنگینی کو سمجھے، عوامی مسائل اور سموگ جیسی صورتحال پر عملی اقدامات کی اشد ضرورت ہے۔ ملاقات میں مہمند لویہ جرگہ وفد نے کہا کہ شناختی کارڈ اور پاسپورٹ کے حصول میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ گورنر پنجاب نے وفد کو نادرا چیئرمین اور دیگر حکام سے بات کر کے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔