قومی وطن پارٹی کے سربراہ آفتاب احمد خان شیرپائو سے نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ کی ملاقات

منگل 12 نومبر 2024 21:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 نومبر2024ء) قومی وطن پارٹی کے سربراہ آفتاب احمد خان شیرپائو سے نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے منگل کو یہاں ملاقات کی۔

(جاری ہے)

ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات کے دوران لیاقت بلوچ نے آفتاب شیرپاؤ کو منصورہ دورہ کی دعوت دیدی۔اس موقع پر ملک کی مجموعی سیاسی و امن و امان کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیاگیا ۔