کہا جاتا تھا سُپروزیراعلیٰ آگئیں ، پنجاب سب سے آگے ہے وہ پول بھی کھل گیا

آئی ایم ایف کو پنجاب نے 150ارب کا سرپلس دکھانا تھا، الٹا 160ارب کا خسارہ دکھا دیا، پنجاب کہتا 200ارب کی سرمایہ کاری کی ہے، آئی ایم ایف کا وقت سے پہلے دورہ کرنا الارمنگ سگنل ہے، مشیر خزانہ خیبرپختونخواہ مزمل اسلم

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 14 نومبر 2024 20:26

کہا جاتا تھا سُپروزیراعلیٰ آگئیں ، پنجاب سب سے آگے ہے وہ پول بھی کھل ..
لاہور ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی پی اے نیوزایجنسی۔ 14 نومبر 2024ء ) مشیر خزانہ خیبرپختونخواہ مزمل اسلم نے کہا ہے کہ کہا جاتا تھا سُپروزیراعلیٰ آگئیں ، پنجاب سب سے آگے ہے وہ پول بھی کھل گیا، آئی ایم ایف کو پنجاب کو 150ارب کا سرپلس دکھانا تھا، الٹا 160ارب کا خسارہ دکھایا گیا، پنجاب کہتایہ خسارہ نہیں 200ارب کی سرمایہ کاری کی ہے۔ انہوں نے اے آروائی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئی ایم ایف وفد کی آج وزیرخزانہ کے پی کے سے ملاقات ہوئی، کل بھی ملاقات ہوگی۔

ان کی سب وزائے خزانہ سے الگ الگ ملاقاتیں ہوئی ہوں گی۔ ملاقات کا پہلا حصہ صوبوں کی تین ماہ کی کارکردگی پر بات کی ، ٹیکس وصولیوں، تعلیم وصحت کے شعبوں اور سرمایہ کاری سے متعلق بات چیت ہوئی۔

(جاری ہے)

صوبوں نے اسمبلی سے 30 تاریخ تک زرعی ٹیکس کو منظور کرانا تھا، جو کہ ابھی تک منظور نہیں کرایا گیا۔ اسی طرح مالی پروگرام جس میں بے نظیرانکم سپورٹ پروگرام، ہائرایجوکیشن اور ترقیاتی پروگرام وفاق سے صوبوں کے پاس چلے جائیں۔

مشیر خزانہ خیبرپختونخواہ مزمل اسلم نے کہا کہ پنجاب میں نوازشریف اور بیٹی مریم کے نام پر پراجیکٹ بن رہے ہیں، ہسپتالوں اور ایئرایمبولینس کا شوشہ چھوڑا ہوا ہے، بغیر حساب کتاب پیسے خرچ کئے ، ٹیکس بڑھانے کیلئے اصلاحات نہیں کی گئیں۔ اس کی وجہ سے پنجاب دوسرے صوبوں کی نسبت 50 فیصد ہے، تینوں صوبوں کے بجٹ کو ملالیں تو پنجاب کا بجٹ بنتا ہے۔

پنجاب اگر خسارے میں جائے گا تو باقی تینوں صوبوں کی کارکردگی بھی چھپ جاتی ہے، پنجاب کہتا ہم نے خسارہ نہیں کیا 200 ارب کی سرمایہ کاری کی ہے۔ پنجاب کی کارکردگی وفاق اور تینوں صوبوں سے پیچھے ہے، پنجاب اس کا خود بھی جواب نہیں دے پا رہا۔ پنجاب کو 150ارب کا سرپلس دکھانا تھا لیکن 160ارب کا خسارہ دکھایا گیا۔ کہتے تھے سپروزیراعلیٰ آگئی، پنجاب سب سے آگے ہے، وہ بم پھٹ گیا ہے۔