سانگلہ ہل طالب حسین ملہی کی حافظ سعد حسین رضوی امیر تحریک لبیک پاکستان سے ملاقات

پاکستان کا سب سے بڑا عرس کا اجتماع 20نومبر کو دربار علامہ خادم حسین رضوی رحمتہ اللہ علیہ پر منعقد ہوگا

جمعہ 15 نومبر 2024 14:15

ننکانہ صاحب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 نومبر2024ء) چوہدری طالب حسین ملہی کی حافظ سعد حسین رضوی امیر تحریک لبیک پاکستان سے ملاقات خوش گوار ماحول میں ہوئی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کا سب سے بڑا عرس کا اجتماع 20نومبر کو دربار علامہ خادم حسین رضوی رحمتہ اللہ علیہ پر منعقد ہو رہا ہے ،عرس پاک میں ملک کے طول و عرض سے عقیدت مند شریک ہونگے اس موقع پر بہترین انتظامات کیے گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

چوہدری طالب حسین ملہی سینئر سیاسی و سماجی رہنما سابقہ ٹکٹ ہولڈر پی پی 132نے امیر تحریک لبیک پاکستان سے خصوصی ملاقات کی ۔ملاقات میں چوہدری ارسلان ملہی فرزند ارجمند چوہدری طالب حسین ملہی بھی موجود تھے ۔ملاقات میں مکمل تعاون کی یقین دھانی کرائی گئی ،ملاقات میں شاہ کوٹ میں بنائے جانے والے ہسپتال کے بارے میں بھی گفتگو ہوئی اور طے پایا کہ اس مسئلہ کو جلد سے جلد حل کیا جائے گا۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ عرس مبارک کے انتظامات کو حتمی شکل دی جارہی ہے۔تمام انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں ۔انہوں نے مزید بتایا کہ میرے حلقے سے کارکنوں کی کثیر تعداد عرس میں شامل ہوگی۔