ایڈیشنل سیشن جج بالاکوٹ نے دوہرے قتل کیس کے ملزم کو سزائے موت سنا دی

جمعہ 15 نومبر 2024 15:31

مانسہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 نومبر2024ء) ایڈیشنل سیشن جج بالاکوٹ عاصم ریاض نے دوہرے قتل کیس کے ملزم کو سزائے موت سنا دی۔

(جاری ہے)

مانسہرہ پولیس کے مطابق دو سال قبل تھانہ گڑھی حبیب اللہ کی حدود میں ہونے والے دوہرے قتل کیس میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مانسہرہ شفیع اللہ گنڈا پور کی قیادت میں مانسہرہ پولیس نے ٹھوس شواہد جمع کئے جس کےنتیجے میں ایڈیشنل سیشن جج بالاکوٹ عاصم ریاض نے مجرم کو 2 بار سزائےموت کا حکم سنا دیا۔ ڈی پی او مانسہرہ نے تفتیشی ٹیم کو تعریفی اسناد اور انعامات دینے کا اعلان کیا ہے۔