سورٹھ میمن جماعت سکھر کے زیر اہتمام جناحن میونسپل اسٹیڈیم سکھر میںسورٹھ چمپئن لیگ کا آغاز

ہفتہ 16 نومبر 2024 23:13

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 نومبر2024ء) سورٹھ میمن جماعت سکھر کے زیر اہتمام جناحنمیونسپل اسٹیڈیم سکھر میں منعقد سورٹھ چمپئن لیگ(2) کا شاندار آتش بازی کیساتھ آغاز کر دیا گیا تقریب کے مہمان خاص ترجمان سندھ حکومت مئیر سکھر ارسلان اسلام شیخ تھے جبکہ دیگر مہمان گرامی میں ڈپٹی کمشنر سکھر ڈاکٹر ایم بی راجہ دھاریجو ایوان صنعت و تجارت سکھر کے صدر محمد خالد کاکزئی ،محمد اویس ملک ،تاجر رہنما کامل فاروقی ،شبیر میمن ،حاجی محمد صدیق چیئرمین ایس سی ایل 2کے چیئرمین محمد فیصل گیخانی ، وائس چیئرین محمد فہیم میمن و کمیٹی رکن محمد صمد صالح سمیت سیاسی ،سماجی،تاجر برادری و سول سوسائٹی سمیت سورٹھ برادری و شائقین کرکٹ کی بڑی تعداد نے شرکت کی افتتاحی تقریب سے خطاب کے دوران ترجمان سندھ حکومت و مئیر سکھر ارسلان شیخ و دیگر مہمان گرامی نے منتظیمن کو سورٹھ کرکٹ لیگ سیزن 2 کے کامیاب انعقاد پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کی کاوشوں کو سراہا اور کہا کہ کھیلوں کے فروغ اور میدانوں کو آباد کرنے کیلئے سندھ حکومت ہر ممکن اقدام کررہی ہے تاکہ کھیل کے میدان میں نوجوان نسل اپنی صلاحیت کیجوہر دیکھا سکے سکھر شہر کی تعمیر و ترقی سمیت صحت مندانہ معاشرے کے قیام کیلئے کھیلوں کے میدانوں کو آباد کرنا وقت کی ضرورت بن گیا ہے ہم سب کو اس سلسلے میں اپنا بھرپور کردار ادا کرنا چاہئے انہوں نے سورٹھ کرکٹ لیگ سیزن 2 سکھر کے منتظمین کو اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا واضع رہے کہ اس ٹورنامنٹ کا انعقاد سکھر میونسپل کارپوریشن و مختلف نجی برانڈز بشمول عروج گارمنٹس کے تعاون سے کیا جارہا ہے اور سورٹھ چمپئن لیگ(2) میں بارہ سے زائد ٹیمیں حصہ لے رہی ہے اور یہ ٹورنامنٹ 47 دن تک جاری رہے جس کا اختتام رنگارنگ تقریب سے کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

سورٹھ برادری /میمن برادری سمیت سکھر کی عوام کی جانب سے سورٹھ چمپئن لیگ کو خوش آئند اقدام قرار دیا جارہاہے۔