امیرالمجاہدین علامہ خادم حسین رضوی کے تیسرے سالانہ عرس کی تین روزہ تقریبات شروع

امیر کشمیر علامہ عبدالغفور تابانی کی قیادت میں آزادکشمیر سے ہزاروں کی تعداد میںقافلے لاہور روانہ

پیر 18 نومبر 2024 17:30

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 نومبر2024ء) بانی و قائد تحریک لبیک پاکستان امیرالمجاہدین علامہ خادم حسین رضوی کے تیسرے سالانہ عرس کی تین روزہ تقریبات آج شروع ہونگی۔عرس کی تقریبات میں شرکت کیلئے آزادکشمیر سے ہزاروں کی تعداد میں قافلے روانہ ،پاکستان بھر سمیت آزادکشمیر کے کونے کونے سے قافلے لاہور کی جانب رواں دواں،فضاء لبیک لبیک ،یارسول لبیک کے نعروں سے گونج اٹھی، امیر کشمیر علامہ عبدالغفور تابانی کی قیادت میں آزادکشمیر سے قافلے لاہور روانہ میرپور،بھمبر،مظفرآباد،ہجیرہ، راولاکوٹ، نیلم،حویلی ،کوٹلی، سدھنوتی،جہلم ویلی اور باغ سمیت آزادکشمیر سے ہزاروں کی تعداد میں عقیدت مند شرکت کریں گئے ۔

مرکزی قافلے کی قیادت امیر تحریک لبیک آزادکشمیر علامہ عبدالغفور تابانی کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

عرس کے تمام تر انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں عرس کی اختتامی تقریب سے مرکزی امیر تحریک لبیک پاکستان علامہ حافظ سعد حسین رضوی خطاب فرمائیں گے اس موقع پر امیر تحریک لبیک آزادکشمیر علامہ عبدالغفور تابانی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہزاروں کی تعداد میں عقیدت مند عرس میں شرکت کیلئے آزادکشمیر بھر قافلوں کی صورت میں روانہ ہو گئے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ ان شاء اللہ امیر المجاہدین نور اللہ مرقدہ کا چوتھا سالانہ عرس 19،20، 21 نومبر 2024 بروز منگل، بدھ، جمعرات کو منعقد ہورہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ امیر المجاہدین کا عرس شایانِ شان طریقے سے منائیں گے۔ عرس کی تقریب میں ملک اور بیرون ملک سے سینکڑوں علمائے اکرام، مشائخ،سجادہ نشین، مذہبی اسکالراور کارکنان بڑی تعداد میں شرکت کرینگے۔کارکنان اور عقیدت مند مزار علامہ حافظ خادم حسین رضوی پرحاضری دیکر فاتحہ خوانی کررہے ہیں اور پھولوں کی چادر بھی چڑھارہے ہیں۔ ٹی ایل پی کے رضاکاروں نے سکیورٹی کے فرائض سنبھالے ہوئے ہیں، داخلی راستوں پر واک تھرو گیٹ لگا کر زائرین کو چیکنگ کے بعد پنڈال میں جانے کی اجازت دی جارہی ہے۔ عرس کی تقریبات 21 نومبر تک جاری رہیں گی۔