پنجاب یونیورسٹی فیکلٹی ممبر کا اعزاز

منگل 19 نومبر 2024 22:47

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 نومبر2024ء) یو ایس ایڈ امریکہ کے پاکستان میں کمیشن ڈائریکٹر نے پنجاب یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر عبدالقیوم چوہدری کو ایک ممتاز ماہر تعلیم کے طور پر تعلیمی خدمات کے اعتراف میں شیلڈ/ایوارڈ آف ایکسیلنس سے نوازدیا۔

(جاری ہے)

پروفیسر ڈاکٹر عبدالقیوم چوہدری اس وقت پنجاب یونیورسٹی ادارہ تعلیم و تحقیق میں بطور ڈائریکٹر فرائض انجام دے رہے ہیںجنہیں اسلام آباد میں پاک امریکہ تعاون کی 77ویں تقریبات کے سلسلے میں منعقدہ خصوصی پروگرام میں ایوارڈ سے نوازا گیا۔