فیصل آباد: پولیس کا رائل سیلون ومساج سنٹر پر کامیاب چھاپہ ، رنگ رلیاں مناتے 3جوڑوں کو پکڑ لیا

منگل 19 نومبر 2024 23:13

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 نومبر2024ء) مدینہ ٹائون پولیس نے کینال روڈ پر واقع رائل سیلون ومساج سنٹر پر کامیاب چھاپہ مار کر رنگ رلیاں مناتے 3جوڑوں کو پکڑ لیا اور ان کیخلاف مقدمہ درج کر کے بازپرس شروع کر دی جبکہ مساج سنٹر کا مالک موقع سے فرار ہو گیا۔

(جاری ہے)

آن لا ئن کے مطابق سب انسپکٹر طارق علی کو اطلاع ملی تھی کہ کینال روڈ 208 چک کے قریب پاک کمرشل مارکیٹ بالمقابل کوئٹہ ہوٹل رائل سیلون ومساج سنٹر قحبہ خانہ بن چکا ہے جہاں پر اکثر اوقات لڑکے اور لڑکیاں غیر اخلاقی حرکات کرتے ہیں اور خوبرو لڑکیاں سرشام ہی لوگوں کو دعوت گناہ دینے کیلئے مساج سنٹر کے گرد ونواح میں گھومتی رہتی ہیں جس پر مذکورہ تھانیدار نے ماتحت عملہ کے ہمراہ مساج سنٹر میں چھاپہ مارا تو مختلف کمروں کی تلاشی لینے پر تین کمروں میں تین جوڑے عادل‘ نجمہ وغیرہ برہنہ حالت میں رنگ رلیاں منا رہے تھے جن کو قابو کر لیا جبکہ مساج سنٹر کا مالک موقع سے فرار ہو گیا، پولیس نے کارروائی عمل میں لاتے ہوئے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔