کھیلتاپنجاب گیمز میں کبڈی مقابلوں کی فاتح عادل کلب کے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم

بدھ 20 نومبر 2024 21:20

شیخوپورہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 نومبر2024ء) ڈپٹی کمشنرشیخوپورہ شاہد عمران مارتھ نے کھیلتاپنجاب گیمز میں کبڈی مقابلوں کی فاتح عادل کلب باہڑیانوالہ کے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔ اس موقع پر کلب کوچ عامر ورک، ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر عظیم سردار،رانا کرامت علی، کلب آرگنائزر چوہدری اختر حسین ورک، چوہدری انسٹریکٹر عادل ورک و دیگر موجود تھے ۔

جیتنے والی ٹیم کے کھلاڑیوں میں ابوبکر ڈوگر، انس ورک، چوہدری خلیل گجر، مان گجر، محمد دانش، فرحان خلیل گجر، حسین، محمد زبیر، علی ملہی، رائے حسین، رانا اسد و دیگر شامل ہیں۔ڈپٹی کمشنر نے نقد انعامات دیئے اور امید کا اظہار کیا کہ تمام کھلاڑی اپنے کھیل کو مزید نکھار کر آنے والے وقت میں اپنا اور ملک کانام روشن کریں گے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر کوچ عامر ورک اور انسٹریکٹر عادل ورک کا کہناتھا کہ کھیلتا پنجاب گیمز کا انعقادوزیر اعلیٰ مریم نواز کا بہترین اقدام ہے جس سے کھیلوں کی سرگرمیوں کو فروغ حاصل ہونے سمیت کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی ہوئی ہے یہ سلسلہ جاری رہنا چاہئے تاکہ نوجوان صحت مندانہ سرگرمیوں کی طرف راغب ہوسکیں اور ان کا ٹیلنٹ نکھر کر سامنے آسکے علاقائی سطح پر کھیلوں کے فروغ ہی سے بین الاقوامی سطح کے ہونہار وباصلاحیت کھلاڑیوں کی دستیابی ممکن ہوسکتی۔

\378