محکمہ موسمیات کی 15 دسمبر سے کراچی میں سرد ہوائیں چلنے کی پیشگوئی

شہرقائد میں ہواں کی تبدیلی کے باعث فضائی معیار بھی خراب ہوگیا ہے،موسمیات

جمعہ 22 نومبر 2024 13:36

محکمہ موسمیات کی 15 دسمبر سے کراچی میں سرد ہوائیں چلنے کی پیشگوئی
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 نومبر2024ء) کراچی والے ہوجائیں تیار ،محکمہ موسمیات نے پندرہ دسمبرسے کراچی میں سرد ہوائیں چلنے کی پیش گوئی کردی۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کے مطابق 15دسمبرسے سرد ہوائیں کراچی کارخ کریں گی،زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت32سینٹی گریڈریکارڈتک جانے کاامکان ہے۔جمعہ کوکراچی کابھی فضائی معیارخراب ہوگیا،پاکستان کے آلودہ ترین شہروں میں کراچی آٹھویں نمبر پر جبکہ دنیاکے آلودہ ترین شہروں میں کراچی 20نمبرپرآگیا،ہے،شہرقائدمیں ہوائوں کی تبدیلی کے باعث فضائی معیار بھی خراب ہوگیا ہے۔

متعلقہ عنوان :