c وزیراعظم کی ریاض حسین پیرذادہ کی رہائش گاہ آمد

u چھوٹے بھائی میاں سجاد حسین پیرذادہ کی وفات پر اظہار تعزیت

جمعہ 22 نومبر 2024 18:55

×حاصل پور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 نومبر2024ء) وزیراعظم محمد شہباز شریف کی وفاقی وزیر ہاؤسنگ اینڈ ورکس ریاض حسین پیرذادہ کی حاصل پور کے نواحی علاقے شیخ وائن میں واقع رہائش گاہ آمد، ان کے چھوٹے بھائی میاں سجاد حسین پیرذادہ کی وفات پر اظہار تعزیت کیا، مرحوم کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی ۔

(جاری ہے)

وزیراعظم نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ دے اور ان کے اہل خانہ کو صبرِ جمیل عطائ کرے ۔ وفاقی وزرائ احسن اقبال،مصدق ملک، عطا اللہ تارڑ ،سردار اویس لغاری اور قومی و صوبائی اسمبلی ممبران بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھی