ابرار احمد گزشتہ 41 سال میں ڈیبیو ون ڈے میں بہترین بائولنگ فگرز کے حامل پاکستانی سپنر بن گئے

مسٹری سپنر نے ڈیبیو ون ڈے میچ میں 33 رنز کے عوض 4 وکٹیں حاصل کیں

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب منگل 26 نومبر 2024 15:24

ابرار احمد گزشتہ 41 سال میں ڈیبیو ون ڈے میں بہترین بائولنگ فگرز کے حامل ..
بلاوایو (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 26 نومبر 2024ء ) سیریز کے دوسرے ون ڈے میچ میں زمبابوے نے پاکستان کو جیت کے لیے 146 رنز کا ہدف دیا ہے، ابرار احمد گزشتہ 41 سال میں ڈیبیو ون ڈے میں بہترین بائولنگ فگرز کے حامل پاکستانی سپنر بن گئے۔
بلاوائیو میں کھیلے جارہے میچ میں زمبابوے کی اننگز کا اچھا نہ رہا ، اوپنر جویلورڈ گمبی 5 ، تادیوانشے مارومانی 4 رنز بناکر پویلین لوٹے، تیسری وکٹ کیلئے 38 رنز کی پارٹنرشپ قائم ہوئی تاہم ڈیون مائرز 33 اور کپتان کریگ ایروائن 18 بناکر پویلین لوٹ گئے، بعد ازاں کوئی بھی بیٹر پاکستانی بالرز کا مقابلہ نہ کرسکا۔

سکندر رضا 17، شان ولیمز 31، برائن بینیٹ 14، بلیسنگ مزاربانی 11، برینڈن ماوتا 3 اور رچرڈ نگروا 2 رنز بناکر وکٹ گنوا بیٹھے۔ 
پاکستان کی جانب سے ابرار احمد نے 4 جبکہ آغا سلمان نے 3 اور صائم ایوب، فیصل اکرم نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

(جاری ہے)

 

ابرار احمد ڈیبیو ون ڈے میچ میں 33 رنز کے عوض 4 وکٹیں لیکر گزشتہ 41 سال میں ڈیبیو ون ڈے میں بہترین بائولنگ فگرز کے حامل پاکستانی سپنر بنے۔

پاکستان کے لیے ڈیبیو ون ڈے میچ میں بہترین باولنگ فگرز کا ریکارڈ ذاکر خان کے پاس ہے جنہوں نے نومبر 1984ء میں اپنے ڈیبیو ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ کیخلاف 19 رنز کے عوض 4 وکٹیں لی تھیں ، گگلی ماسٹر عبدالقادر نے ورلڈ کپ 1983ء میں اپنے ڈیبیو ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ کیخلاف 21 رنز دیکر 4 وکٹیں لی تھیں ، سرفراز نواز نے 1973ء میں نیوزی لینڈ کیخلاف اپنے ڈیبیو ون ڈے میچ میں 46 رنز دیکر 4 وکٹیں لی تھیں، زمبابوے کیخلاف پہلے ون ڈے میں 24 رنز عوض 3 وکٹیں لینے والے فیصل اکرم اس فہرست میں پانچویں نمبر پر ہیں۔