روجھان جمالی میں سابق وزیراعظم ظفراللہ خان جمالی کی چوتھی برسی عقیدت واحترام سے منائی گئی

پیر 2 دسمبر 2024 19:39

روجھان جمالی میں سابق وزیراعظم  ظفراللہ خان جمالی کی چوتھی برسی     عقیدت ..
ڈیرہ مراد جمالی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 دسمبر2024ء) سابق وزیراعظم پاکستان الحاج میر ظفراللہ خان جمالی کی چوتھی برسی آج روجھان جمالی میں منائی گئی ۔ اس موقع پر قرآن خوانی کی گئی ۔

(جاری ہے)

ان کے بیٹوں سابق صوبائی وزیر میر عمر خان جمالی ،میر فرید اللہ خان جمالی ،میجر (ر) میر جاوید جمالی اور سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان جان محمد جمالی ، علاقائی معتبرین ، معززین اور رشتے داروں نے میر ظفر اللہ خان جمالی کی قبر پر چادر چڑھا کر گل پاشی کی ۔ میر ظفراللہ خان جمالی پاکستان کے 15ویں وزیراعظم تھے ۔ ان کی پیدائش 1 جنوری 1940ء کو روجھان جمالی میں ہوئی ، وہ 23 نومبر 2002 سے 26 جون 2004 تک پاکستان کے وزیراعظم رہے ۔ میر ظفراللہ خان جمالی کا انتقال 2 دسمبر 2020ء کو ہوا ۔