قومی دن پر اماراتی صدر کے ہاتھ سے لکھے پیغام نے دل چُھو لیے

ہر سال 2 دسمبر کو 1971ء میں امارات کے اتحاد کا جشن منانے کیلئے قومی دن منایا جاتا ہے جسے عیدالاتحاد قرار دیا گیا

Sajid Ali ساجد علی منگل 3 دسمبر 2024 14:02

قومی دن پر اماراتی صدر کے ہاتھ سے لکھے پیغام نے دل چُھو لیے
ابوظہبی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 03 دسمبر 2024ء )  متحدہ عرب امارات کے قومی دن کے موقع پر اماراتی صدر کا ہاتھ سے لکھا دل چھو لینے والا پیغام سب کی توجہ کا مرکز بن گیا۔ تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید آل نیہان نے قومی دن کی مناسبت سے ملک کے تارکین وطن اور شہریوں کے نام ہاتھ سے لکھا ہوا پیغام جاری کیا۔ اپنے پیغام میں شیخ محمد نے لکھا کہ "عید الاتحاد کے موقع پر متحدہ عرب امارات کے لوگوں کے لیے میرا پیغام ہے کہ ہمیں متحدہ عرب امارات اور اس کے عوام، شہریوں اور رہائشیوں دونوں پر فخر ہے، آپ کے عزم کے لیے آپ کا شکریہ، آپ کی کوششوں کے لیے آپ کا شکریہ، اس قوم کے لیے آپ جو کچھ کرتے ہیں اس کے لیے آپ کا شکریہ"۔

 
uae president's note
متحدہ عرب امارات کے قومی دن پر پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف نے بھی مبارکباد کا پیغام جاری کیا، اس حوالے سے اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ہمیں متحدہ عرب امارات کے ترقی و خوشحالی کے شاندار سفر پر فخر ہے جو شیخ زاید بن سلطان آل نہیان کی فہم و فراست کی بدولت ممکن ہوا، متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زید آل نہیان اور نائب صدر و دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد آل مکتوم کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جنہوں نے جدت کے اس سفر کو آگے بڑھایا۔

(جاری ہے)

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ’پاکستان ہمیشہ سے متحدہ عرب امارات کا ثابت قدم بھائی اور شراکت دار رہا ہے‘، اپنے بیان کے اختتام پر انہوں نے ’پاکستان متحدہ عرب امارات دوستی زندہ باد‘ کا نعرہ لگایا۔