ہمیں سائنس اور ٹیکنالوجی کے میدان میں آگے بڑھنا ہو گا ،پرو فیسر نعیم الحق چوہدری

منگل 3 دسمبر 2024 23:07

بھکر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 دسمبر2024ء) گورنمنٹ گریجویٹ کالج بھکر کے طلبا و طالبات نے میانوالی یونیورسٹی کی انٹر نیشنل سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کانفرنس میں شرکت کی ۔پرنسپل نعیم الحق چوہدری یونیورسٹی آف میانوالی کے زیر اہتمام دو روزہ انٹر نیشنل سائنس اینڈٹیکنالوجی کانفرنس گزشتہ روز اختتام پذیر ہو ئی ۔ کانفرنس میں صدر شعبہ باٹنی پرو فیسر رانا عمران صدیق کی قیادت میں ڈاکٹر کامران یوسف ،محمد طلحہ خان اور بی ایس باٹنی کے طلبا و طالبات نے شرکت کی ۔

اس موقع پر وائس چانسلریونیورسٹی آف میانوالی ڈاکٹر اسلام اللہ خان نے تمام شرکا کو خوش آمدید کہا۔کانفرنس میں کیمیکل اینڈ بائیالوجیکل سائنسز ، بائیوٹیکنالوجی اینڈ بائیو انفارمیٹکس ،مائیکرو بائیالوجی اینڈ فزکس،فارمیسی ،سائیکالوجی اینڈ الائیڈ ہیلتھ سائنسز اور کمپیوٹر اینڈ نومیریکل سائنسز کے متعلق تحقیقی مقالات پیش کیے گئے ، سائنسی ماڈل ، پو سٹرز کے مقابلہ جات کا اہتمام بھی کیا گیا تھا ۔

(جاری ہے)

ملک بھر سے دیگر یونیورسٹیز کے طلبا و طالبات نے بھی شرکت کی ۔ اس موقع پر پرنسپل کالج پرو فیسر نعیم الحق چوہدری نے کہا کہ ہمیں سائنس اور ٹیکنالوجی کے میدان میں آگے بڑھنا ہو گا تاکہ ہم اپنے ملک کو ترقی یا فتہ بنا کر اقوام عالم کی صف میں کھڑ ا ہو سکیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہماری کو شش ہے کہ طلبا و طالبات کو عملی میدان میں آگے بڑھنے کے لیے زیا دہ سے زیادہ مواقع اور سہولیات فراہم کر یں ۔ اس سلسلہ گورنمنٹ گریجویٹ کالج بھکر پہلے بھی سائنس اور ٹیکنالوجی کے حوالے سے انٹر نیشنل کانفرنس منعقد کرو اچکا ہے اور انشاء اللہ ہم آئندہ بھی یہ سلسلہ جاری رکھیں گے ۔\378