چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا کی عراقی وزیراعظم محمد شیاع السودانی ودیگر سے ملاقاتیں، باہمی دلچسپی کے امور بارے تبادلہ خیال کیا

بدھ 4 دسمبر 2024 13:24

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 دسمبر2024ء) چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے عراق کے دورے کے دوران وزیراعظم محمد شیاع السودانی، وزیر دفاع ثابت محمد سعید العباسی، وزیر داخلہ عبد الامیر الشمری اور چیف آف ڈیفنس فورسز جنرل عبد الامیر رشید یار اللہ سے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

آئی ایس پی آر کے مطابق ان ملاقاتوں کے دوران دونوں جانب سے باہمی دلچسپی کے اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا جن میں سکیورٹی، دفاعی تعاون اور موجودہ علاقائی ماحول شامل ہیں۔

فریقین نے دوطرفہ فوجی تعاون کو وسعت دینے کے طریقوں کا جائزہ لیا اور دفاعی تعلقات کو مضبوط کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔عراقی سول اور عسکری قیادت نے پاکستانی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ان کی قربانیوں کا اعتراف کیا۔قبل ازیں عراق مسلح افواج کے ہیڈکوارٹر پہنچنے پر چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کو ایک چاق و چوبند فوجی دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔\932