عوام ملک میں حقیقی معاشی ترقی اور خوشحالی لانے والوں کو منتخب کرچکی ہے
پی پی 139کے ضمنی انتخاب نے عوام نے جلاؤ گھیراؤ کے بیانیئے کو مسترد کردیا ، ضمنی انتخاب میں برتری پارٹی پالیسیوں پر عوام کے اعتماد کی عکاس ہے۔ وزیراعظم شہبازشریف کی ضمنی الیکشن میں کامیابی پر مبارکباد
ثنااللہ ناگرہ جمعرات 5 دسمبر 2024 23:20
(جاری ہے)
ضمنی انتخاب میں عوام نے انتشار کی بجائیترقی خوشحالی کے حق میں فیصلہ دیا۔ضمنی انتخاب نے جلاؤ گھیراؤ کے بیانیئے کو مسترد کردیا ہے۔ عوام سے کئے گئے وعدوں پر عملدرآمد کیلئے دن رات کوشاں ہیں۔
نوازشریف کی قیادت میں عوامی خدمت کے مثبت نتائج سامنے آنے لگے ہیں۔ نوازشریف کی قائدانہ سوچ اور پارٹی ورکرز کی محنت کی بدولت فتح نصیب ہوئی ۔ مریم نواز بھی دن رات عوام کی خدمت اور صوبے کی ترقی کیلئے مصروف ہیں۔ عوام ملک میں حقیقی معاشی ترقی اور خوشحالی لانے والوں کو منتخب کرچکی ہے۔ وطن کو ترقی کی بلندیوں تک پہنچانے کیلئے شبانہ روز محنت جاری رکھیں گے۔ دوسری جانب پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی۔ 139شیخوپورہ کے ضمنی انتخاب میں لڑائی جھگڑے کے واقعات میں کوئی کارکن زخمی نہیں ہوا۔ ترجمان الیکشن کمیشن پنجاب کے مطابق پولنگ سٹیشن پر جھگڑے کے واقعات کو پولیس کی مداخلت سے پر امن طریقے سے نمٹا لیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تصادم کے دوران کارکنان کے زخمی ہونے کی تردید کرتے ہیں۔مزید اہم خبریں
-
غزہ: جنگ بندی اور ’انروا‘ پر پابندی کی کوششیں متضاد اقدامات، لازارینی
-
امن فوج کو درپیش مسائل کے باوجود لبنان کے ساتھ تعاون جاری رے گا، گوتیرش
-
سگریڈ کاگ مشرق وسطیٰ میں عبوری یو این رابطہ کار مقرر
-
موت اور تباہی کا سامنا کرتے غزہ کے مکینوں کے لیے جنگ بندی امید کی کرن
-
غزہ جنگ بندی: روزانہ 600 امدادی ٹرکوں کا پہنچنا ممکن ہوگا، ڈبلیو ایچ او
-
غزہ: جنگ بندی اور فلسطینیوں کے حق خود ارادیت کے احترام پر زور
-
میرا خیال ہے کہ جوڈیشل کمیشن9 مئی کی بجائے 2014کے دھرنے سے بنایا جائے
-
ماہرین کے مطابق یہ ایک کرمنل کیس نہیں تھا، فیصلہ سیاسی انتقام پر مبنی ہے
-
این سی اے معاہدے میں کہیں نہیں لکھا کہ رقم ریاست پاکستان کو ملنی چاہیئے؟
-
بانی پی ٹی آئی نے ڈیل لینے سے انکار کیا اور اس کا شاخسانہ ہمیں سزا کے طور پر ملا
-
کون نہیں جانتا کہ یہ ایک سیاسی فیصلہ ہے
-
190 ملین پاؤنڈ کیس کا فیصلہ اعلیٰ عدلیہ میں جاکر بھی ختم نہیں ہوگا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.