Live Updates

مہنگائی کہاں کم ہوئی ہے؟

کھادوں کی قیمت دیکھ لیں، گندم کا بحران 3، 4ماہ بعد شروع ہوجائے گا، ندیم افضل چن کا دعوٰی

muhammad ali محمد علی جمعہ 6 دسمبر 2024 23:47

مہنگائی کہاں کم ہوئی ہے؟
اسلام آباد ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 دسمبر 2024ء ) پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنماء ندیم افضل چن نے کہا ہے کہ گندم کا بحران 3، 4ماہ بعد شروع ہوجائے گا پھردرآمد کرنا پڑے گی، مہنگائی کہاں کم ہوئی ہے، کھادوں کی قیمت دیکھ لیں۔ انہوں نے اے آروائی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جب معاشرے میں گھٹن آجائے تو پھر قدرتی راستے بنتے ہیں، اور چیزیں دبانے سے رکتی نہیں ہیں، جس طرح کا ہائبرڈ سسٹم لانے کی کوشش کی جارہی ہے ، میرا نہیں خیال ایسے سسٹم سے ملک چلتے ہیں، ملک سیاسی استحکام سے چلتے ہیں، سیاسی استحکام دو چیزوں سے آتا ہے، ایک ڈکٹیٹر کی چھڑی ہو، وہ آپ نے مشرف، ایوب ، یحیٰ اور ضیا ء الحق کا دور دیکھ لیا، اس سے کام نہیں چلا، اب سیاسی جماعتوں میں ڈائیلاگ کا راستہ ہے جو سب کو قابل قبول ہوں۔

(جاری ہے)

اس سے ملک جمہوریت، عوام کیلئے بہتری ہوگی۔ سیاسی استحکام بات چیت سے آتا ہے، عمران خان کا مسئلہ بھی یہی تھا کہ سیاسی ڈائیلاگ نہیں کرتے تھے۔ موجودہ حکومت میں بھی سیاسی ڈائیلاگ کی کمی ہے اگر سیاسی استحکام کے بغیر حکومت چلنا ہوتی تو عمران خان کی حکومت بھی چل جاتی۔ روزانہ دھرنے مارکٹائی سے عوام اور ادارے سب تنگ آچکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گندم کا بحران 3، 4ماہ بعد شروع ہوجائے گا پھردرآمد کرنا پڑے گی،ٹریکٹر جو6 سے 8 لاکھ ملتا تھا اب 30 لاکھ کا ہوگیا ہے۔

اٹک سے پیپلزپارٹی میں لوگ شامل ہوئے ہیں پنجاب سے اور لوگ بھی شامل ہوں گے، ڈرائیونگ سیٹ کیوں نہیں بدلنی چاہئے ہمارا بھی حق ہے، پیپلزپارٹی، جے یوآئی، پی ٹی آئی ، اے این پی سمیت سب کو مل کر حکومت بنانی چاہئے، مہنگائی کہاں کم ہوئی ہے، کھادوں کی قیمت دیکھ لیں۔        
Live مہنگائی کا طوفان سے متعلق تازہ ترین معلومات