ایس بی کے شارٹ لسٹڈ امیدواروں کی آڈرز جلد از جلد جاری نہیں کی گئی تو کوئٹہ میں دھرنا دینگے نوشکی میں احتجاجی ریلی و مظاہرہ

ہفتہ 7 دسمبر 2024 21:27

نوشکی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 دسمبر2024ء) نوشکی اساتذہ کے خالی آسامیوں پر ایس بی کے کے زریعے شارٹ لسٹ ہونے والے امیدواروں نے تعیناتیوں میں بلاجواز تاخیر و حکومتی ہٹ دہرمی کے خلاف میر گل خان نصیر چوک سے پریس کلب تک ضلعی صدر ایم نور مینگل کے سربراہی میں احتجاجی ریلی نکالی گئی جسمیں میں امیدواروں اور سیاسی جماعتوں اور جی ٹی اے کے قائدین نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔

ریلی کے شرکا نے پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے حکومت کے خلاف شدید نعرہ بازی کی اسموقع پر خطاب کرتے ہوئے ایس بی کے شارٹ لسٹ امیدواروں کے صدر ایم نور مینگل ۔سیاسی رئنماوں میر خورشید جمالدینی نذیر بلوچ جی ٹی اے کے صدر بیبرگ بلوچ میر صاحب خان مینگل محبوب مہر ماندائی و دیگر نے کہاکہ نوشکی سمیت بلوچستان میں اساتذہ کی کمی کے باعث سینکڑوں سکولز بند ہیں اور ہزاروں بچے اور بچیاں تعلیم حاصل کرنے سے محروم ہیں مگر حکومت اور ارباب اختیار کے کانوں میں جوں تک نہیں رینگتی ہیں حکومتی غیر سنجیدہ اقدامات کو دیکھ کر لگتا نہیں ہے کہ موجودہ حکومت کو تعلیم کے حوالے سے کوئی دلچسپی ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ کی جانب سے ایس بی کے شارٹ لسٹ امیدواروں کے حق میں فیصلوں کے باوجود حکومت بلوچستان آڈرز کی اجرا میں ٹال مٹول سے کام لیکر ایس بی کے شارٹ لسٹڈ کو بھی عارضی طور پر تعینات کرنے کی کوشش کرکے عدالتی احکامات کو پاوں تلے روند رہے ہیں انہوں نے کہاکہ اگر حکومت نے فوری طور پر ہمارے تعیناتی آڈرز جاری نہیں کی تو احتجاجی تحریک کو مزید سخت کرکے حکومت کو ٹف ٹائم دینگے۔