خرم ظفر پی ایم ای ایکس کے سی ای او مقرر

اتوار 8 دسمبر 2024 17:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 دسمبر2024ء) پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج لمیٹڈ (پی ایم ای ایکس ) نے خرم ظفر کو چیف ایگزیکٹو آفیسر مقرر کر دیا ہے۔پریس ریلیز کے مطابق خرم ظفر پاکستان، یورپ اور امریکہ میں مضبوط کاروبار، ٹیکنالوجی اور کیپیٹل مارکیٹ لیڈر شپ کے پس منظر کے ساتھ پی ایم ای ایکس میں شامل ہو رہے ہیں اور وہ اپنا چارج سنبھال چکے ہیں۔

(جاری ہے)

پی ایم ای ایکس میں اپنی تقرری سے قبل خرم ظفر نے پاکستان پر مرکوز وینچر کیپیٹل فنڈ کی قیادت کی، لمز سینٹر فار انٹرپرینیورشپ کی بنیاد رکھی اور کارنداز پاکستان کے بورڈ اور ڈیجیٹل فنانشل سروسز ایڈوائزری کمیٹی میں خدمات انجام دیں۔وہ لاہور سٹاک ایکسچینج میں چیف انفارمیشن آفیسر کے طور پر بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔ انہوں نے امریکہ میں اپنی پیشہ ورانہ زندگی کے دوران میرل لنچ، ویزا اور بینک آف امریکہ کے مشیر کے طور پر بھی خدمات انجام دی ہیں۔