Live Updates

اسد قیصر کا کلابٹ میں صوبائی حکومت کی جانب سے نوتعمیر کرکٹ گرانڈ کا دورہ ،کھلاڑیوں کے مسائل سنے

اتوار 8 دسمبر 2024 18:05

صوابی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 دسمبر2024ء)پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما اور سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے اتوار کے روز موضع کلابٹ میں صوبائی حکومت کی جانب سے نوتعمیر کلابٹ کرکٹ گرانڈ کا دورہ کیا، اس موقع پر وہ نوجوان کھلاڑیوں سے گھل مل گئے اور ان کے مسائل سنے۔

(جاری ہے)

انہوں نے نوجوان کھلاڑیوں کو عمران خان کے ویژن کے مطابق یونین کونسل کی سطح پر کھیلوں کے میدان آباد کرنے اور ہر ممکن تعاون فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات