این اے 262ضمنی انتخابات ،کئی امیدوار آر او کے رویئے کے باعث کاغذات جمع نامزدگی جمع کروانے سے محروم رہ گئے ،الیکشن کمیشن نوٹس لے،انجینئر ہادی عسکری

اتوار 8 دسمبر 2024 19:10

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 دسمبر2024ء)بلوچستان کی سیاسی جماعتوں کے رہنماوں نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 262پر ضمنی انتخابات میں حصہ لینے والے کئی امیدوار ریٹرننگ آفیسر کے رویئے کی وجہ سے کاغذات جمع نامزدگی جمع کروانے سے محروم رہ گئے ہیں الیکشن کمیشن فوری اسکا نوٹس لے بصورت دیگر عدلیہ سے رجوع کرنے پر مجبور ہونگے۔

یہ بات پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما و حلقہ این اے 262کیلئے امیدوار انجینئر ہادی عسکری ، عبداللہ درانی ، گرین پاکستان پارٹی کے اقبال کاکڑ،مسلم لیگ(ن) کے محمد اسحاق اوردیگر نے اتوار کو کوئٹہ پریس کلب میں مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہاکہ این اے 262کے ریٹرننگ آفیسر نے قواعد وضوابط کی سنگین خلاف ورزی کی6 نومبر کو ریٹرننگ آفیسر نے دوپہر ڈھائی بجے دفتر سے نکل گئے اور کاغذات نامزدگی لینے کا سلسلہ بند کر دیاریٹرننگ آفیسر کے رویے اور کاغذات نہ لینے کے خلاف 20 سے سے زئد امیدواروں اور ان کے حامیوں نے احتجاج کیا ہم شام4 بجے سے رات 11 بجے تک ریٹرننگ آفیسر کے دفتر کے باہر احتجاج پر بیٹھے تھے ہمیں پتہ چلا کہ الیکشن کمیشن نے کاغذات کرانے کیلئے 4 بجے تک کا وقت دیا ہے جس میں توسیع نہیں کی گئی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ اگلے دن جب امیدواروں کی فہرست جاری ہوئی تو اس میں وہ نام بھی شامل تھے جو رات 11 بجے تک ہمارے ساتھ احتجاج پر بیٹھے تھے سوال یہ ہے کہ جب 4 بجے وقت ختم ہوا تو رات 11 بجے کے بعد منظور نظر افراد کے کاغذات نامزدگی کیسے جمع ہوئے ریٹرننگ آفیسر کی اس سنگین بے ضابطگی کے خلاف ہم الیکشن کمیشن کو درخواست دیں گے ہمارا مطالبہ ہے کہ جن امیدواروں کے کاغذات ریٹرننگ آفیسرکے رویہ کی وجہ سے جمع نہیں ہوئے ان کو 2 دن کا وقت دیا جائے ۔

انہوں نے کہاکہ نوجوانوں کو الیکشن میں حصہ لینے سے روک کر انہیں جمہوری نظام سے بد ظن کیا جارہا ہے کیا نوجوانوں کو سیاست اور الیکشن میں حصہ لینے کا کوئی حق نہیں ہے ۔ انہوں نے کہاکہ الیکشن کمیشن این اے 262 کے ریٹرننگ آفیسر کے خلاف فوری کارروائی کرے ریٹرننگ آفیسر نے جان بوجھ کر مرضی کے امیدواروں کو وقت دیا اور پھر دفتر سے نکل گئے ریٹرننگ آفیسر نے کاغذات جمع کرنے کے آخری روز نامزدگی فیس کیش جمع کرانے کی بجائے نیشنل بینک سٹی برانچ میں جمع کرانے کی شرط عائد کردی الیکشن کمیشن ریٹرننگ آفیسر کی جانب داری کا فوری نوٹس لے ریٹرننگ آفیسر کے رویے کی وجہ سے پیپلزپارٹی، گرین پاکستان پارٹی اور مسلم لیگ( ن) سمیت بہت سے لوگ کاغذات جمع کرانے سے محروم رہ گئے۔

انہوں نے کہا کہ اگر الیکشن کمیشن نے اسکا نوٹس نہیں لیا تو ہم عدالت سے رجوع کے ساتھ ساتھ سخت احتجاج پر مجبور ہونگے جس کی تمام ترزمہ داری الیکشن کمیشن اورریٹرننگ آفیسرپر عائد ہوگی۔