پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے ترجمان و سابق سینیٹر کے والد کا علاج بیرون ممالک یا کسی پرائیویٹ سینٹر میں نہیں بلکہ نواب شاہ کے ایک گورنمنٹ ہسپتال میں ہورہا ہے: شہباز علی اسدی

وزیر صحت ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو سندھ میں شعبہ صحت کے حوالے سے بہت کام کررہی ہیں ۔صوبائی جنرل سیکریٹری آر یو جے

Shahbaz Ali Asadi شہباز علی اسدی پیر 9 دسمبر 2024 17:45

نوابشاہ (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 09 دسمبر 2024)وزیر صحت ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو سندھ میں صحت کے حوالے سے بہت کام کررہی ہیں ۔جس کا نمونہ پیش خدمت ہے۔گزشتہ روز میں ریجنل یونین آف جرنلسٹس پاکستان صوبہ سندھ کا جنرل سیکریٹری شہباز علی اسدی میرے کسی مرض کے علاج کی غرض سے میں پی ایم سی ہسپتال گیا جہاں میری ملاقات ایک سیاسی شخصیت توصیف دھامرا سے ہوئی انہوں نے پہلے میری طبیعت دریافت کی پھر میں نے ان سے معلوم کیا کہ آپ کیسے آئے ہیں یہاں گورنمنٹ ہسپتال میں تو انہوں نے کہا کہ میرے چچا اور پیپلز پارٹی سندھ کے انفارمیشن سیکریٹری سابق سینیٹر عاجز دھامرا کے والد صاحب یہاں پر ایڈمٹ(داخل ) زیر علاج ہیں میں حیران ہوا کہ ایک سابق سینیٹر اور موجودہ ترجمان پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے فیملی ممبر والد صاحب کا علاج بیرون ممالک یا پرائیویٹ سینٹر میں نہیں بلکہ نواب شاہ کے ایک گورنمنٹ ہسپتال پی ایم سی میں ہورہا ہے جبکہ وہ گزشتہ کئی روز سے اسی ہسپتال میں زیر علاج ہیں تو میں نے انکی عیادت کی اور طبیعت معلوم کی تو زیر علاج ڈاکٹر غلام حیدر دھامرا نے کہا کہ میں پہلے سے بہت بہتر ہوں اور علاج بہترین ہورہا ہے یہ سن کر مجھے بہت خوشی ہوئی ۔

(جاری ہے)

  تو میرا صرف بتانے کا مقصد صرف یہ ہے کہ یہ ایک اچھی مثال ہے یعنی کہ جس ہسپتال میں عام شہری اپنا علاج کروارہا ہے اسی ہسپتال میں پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے انفارمیشن سیکریٹری و سابق سینیٹر عاجز دھامرا کے والد صاحب جو کہ پریس کلب شاہپور چاکر کے سابق صدر ڈاکٹر غلام حیدر دھامرا زیر علاج ہیں اگر وہ اس ہسپتال سے علاج کروارہے ہیں تو اس کا مطلب ہے کہ صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر عزرا فضل پیچوہو نے اس شہر اور صوبے میں شعبہ صحت پر بڑا کام کیا ہے جوکہ کسی سے ڈھکا چھپا نہیں ہے جیسے نوابشاہ میں نورین کینسر ہسپتال ، مدر اینڈ چائیلڈ ہسپتال ،این آئی سی وی  ڈی ،بی آئی یو ٹی ودیگر صحت کے حوالے سے کام کیئے گئے ہیں اور کیئے جارہے ہیں اسی وجہ سے تو آج سیاستدان کے خاندان والے بھی اب سندھ کے ان ہسپتالوں سے اپنا اور اپنوں کا علاج کروارہے ہیں جہاں عام شہری اپنا علاج کروارہا ہے جو کہ ایک بہترین مثال ہے اور اس سب کا کریڈٹ پاکستان پیپلز پارٹی کو ہی جاتا ہے ۔

سندھ میں صحت کے شعبہ میں عام عوام کو بڑا فائدہ ہورہا ہے غریب لوگ اپنا بہترین علاج کروارہے ہیں اور عام عوام کو علاج میں بہت فائدہ ہورہا ہے اور وہ بھی بغیر کسی فیس کے جوکہ سندھ گورنمنٹ کا ایک بڑا کارنامہ ہے جبکہ حال ہی میں حکومت سندھ خصوصاً وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو صحت کے شعبہ میں شب و روز محنت کی بدولت ہی عالمی ادارہ برائے صحت نے سندھ کو زچہ و بچہ تشنج (ٹیٹنس) سے پاک قرار دے دیا ہے۔آخر میں یہ بتاتا چلوں کہ میرا کسی سیاسی جماعت سے کوئی تعلق نہیں ہے میں ایک قلم کار (صحافی)ہوں جو دیکھا اور دیکھ رہا ہوں وہ ہی لکھ رہا ہوں اللہ ہم سب کا حامی و ناصر ہو۔